کراچی( نمائندہ خصوصی) سینیئر صحافی نادر شاہ عادل طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔نادر شاہ عادل کم از کم 45 سال صحافت سے وابستہ رہے، وہ 23 اپریل 1950 کو کراچی کے علاقے لیاری میں پیدا ہوئے، انہوں نے صحافت کراچی کے علاقے لیاری سے شروع کی اور کئی اہم صحافتی اداروں سے وابستہ رہے۔نادر شاہ عادل ‘بلوچستان کا مقدمہ’ کتاب کے مصنف بھی تھے، نادر شاہ عادل نے لیاری کے سماجی مسائل پر کتاب ‘لیاری کی کہانی ‘ لکھی، ناد ر شاہ عادل اسٹیج اور فلم کے اداکار اور اسکرپٹ رائٹر بھی رہے۔نادر شاہ عادل ‘شاہ جی ‘ کے نام سے مشہور تھے، انہوں نے بچوں کے لیےکہانیاں اور نظمیں بھی لکھیں۔سینیئر صحافی نادر شاہ عادل کی نماز جنازہ بعد نماز عشاء رات 9 بجے درگاہ امید شاہ سے متصل مسجد واقع شیر شاہ کباڑی مارکیٹ میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین میوہ شاہ قبرستان میں ہو گی دریں اثنا پاکستان رپورٹرز فورم انٹرنیشنل نے محترم نادر شاہ عادل کے انتقال کو پاکستانی صحافت کی بہت بڑا نقصان اور عظیم سانحہ قرار دیا ہے صدر پاکستان رپورٹرز فورم انٹرنیشنل کے صدر میاں طارق جاوید سیکریٹری جنرل محمد انفاس کھوکھر اور ایگزیکٹو کمیٹی نے کہا ہے کہ نادر شاہ عادل پاکستانی صحافت کی شان اور آبرو تھے ان کے انتقال سے پاکستانی صحافت اور صحافی ایک استاد اور عظیم صحافی سے محروم ہو گئے ہیں