اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) بھارت کا پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کا ہولناک منصوبہ بے نقاب ہوگیا ۔ پاکستانی سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں بھارت ملوث ہے،اشوک کمار اور یوگیش کمار نامی شہریوں نے اپنے ایجنٹوں کو رقومات دے کرپاکستانی سرزمین پر قتل کرائے جس کے ثبوت موجود ہیں، بھارتی ایجنٹس کا مزید کارروائیوں میں ملوث ہونا خارج از امکان نہیں ہے، بھارتی ایجنٹس کے اعترافی بیانات ہماری تحویل میں ہیں، پاکستانی سرزمین پر بھارتی کارروائی ملکی خودمختاری کےخلاف ہے، ہمارے پاس فنانشل ٹرانزیکشنز کے ثبوت بھی موجود ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار سیکرٹری خارجہ نے ڈی جی کاونٹر ٹیررازم عبد الحمید کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا آج ہم بھارت کی پاکستان میں جاری ماورائے عدالت قتل عام کی تفصیل پش کررہے ہیں۔ دہشت گردوں نے پاکستان میں دو پاکستانی باشندوں کا قتل کیا ہے۔بھارتی ایجنٹوں نے ان قتلوں میں مکمل سپورٹ فراہم کی ہے ۔قاتلوں کی خدمات سوشل میڈیا کے زریعہ حاصل کی گئیں تھیں ۔ بھارت پاکستانی سرزمین پر پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ہے، بھارتی ایجنٹ دہشت گردی، قتل وغارت اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں، ہم بھارتی ایجنٹس یوگیش کمار اور اشوک کمار کی تفصیلات جاری کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فورسز نے اجرتی قاتل کو گرفتار کیا جس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے، بھارتی ایجنٹ نے اجرتی قاتل کی مدد سے محمد ریاض کوقتل کرایا تھا، شہری محمد ریاض کو راولاکوٹ کی مسجد میں قتل کیا گیا۔ سیکرٹری خارجہ مزید بتایا کہ یوگیش کمار شاہد لطیف کے قتل کا ماسٹر مائند ہے، بھارتی ایجنٹ نے شاہد لطیف کے قتل کا اعتراف کیا، شاہد لطیف کو سیالکوٹ میں مسجد کے باہرقتل کیا گیا تھا، شہری شاہد لطیف کے قتل کے لیے مقامی لوگوں کی خدمات حاصل کی گئیں، بہت سی معلومات سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر شیئر نہیں کی جاسکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ایجنٹس کے 2 پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، بھارت پاکستانی سرزمین پر پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ہے، صرف پاکستان نہیں امریکا اورکینیڈا میں بھی بھارت غیرقانونی کارروائیوں میں ملوث ہے۔سائرس سجاد نے بتایا کہ ہمارے پاس ملک میں موجود بھارتی ایجنٹس کی تفصیلات موجود ہیں، دوسرے ملکوں میں دہشت گردی اور قتل و غارت گری پر بھارت کا عالمی سطح پر محاسبہ کیاجاناچاہیے، ابھی 2 کیسز کی تفصیلات شیئر کریں گے اور کچھ کیسز ابھی زیر تفتیش ہیں۔سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی ایجنٹس کا مزید کارروائیوں میں ملوث ہونا خارج از امکان نہیں ہے، بھارتی ایجنٹس کے اعترافی بیانات ہماری تحویل میں ہیں، پاکستانی سرزمین پر بھارتی کارروائی ملکی خودمختاری کےخلاف ہے، انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس فنانشل ٹرانزیکشنز کے ثبوت بھی موجود ہیں۔ 11 اکتوبر 2023 میں شاہد لطیف کو سیالکوٹ میں قتل کیا گیا ۔ بھارتی ایجنٹ یوگیش کمار نے قاتل عمیر کی خدمات سوشل میڈیا سے حاصل کیں ۔شاہد لطیف پر قتل کی کئی ناکام کوششیں ہوئیںقاتل عمیر خود پاکستان آیا اور 5 رکنی ٹیم کے ہمراہ قتل کو عملی جامہ پہنایا۔دوسرا کیس راولا کوٹ میں محمد نواز کے قتل کا ہے۔قاتل عبداللہ علی کو ائیرپورٹ پر گرفتار کیا گیا۔وہ بیرون ملک فرار ہو رہا تھا۔اس کو بھارتی ایجنٹ اشوک کمار نے سوشل میڈیا سے رابطہ کیا۔محمد عبداللہ علی کو بیرون ممالک اکاونٹس سے ادائیگیاں کی گئی۔محمد عبداللہ علی اور ان کے ساتھیوں, آلہ کاروں کو مختلف شہروں سے گرفتار کیا گیا۔یوگیش کمار اور اشوک کمار کیلئے پاسپورٹ کی تفصیلات جاری کی جا رہی ہیں ۔بھارتی ایجنٹون کو پاکستان اور دیگر ممالک میں قتل عام پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔پاکستان اپنی خود مختاری اور اپنے شہریوں کے تحفظ میں پر عزم ہے۔ یوگیش کمار بھارت میں پیدا ہوا جبکہ دوسرا اشوک کمار کرناٹکا بھارت میں پیدا ہوا۔ بھارتی ایجنٹس یوگیش کمار اور اشوک کمار نے بھارت سے تعلق بتایا۔بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہو نے کے واضح ثبوت ہیں۔ بھارتی ایجنٹس کو انفارمیشن بھارت میں موجود ہیڈکوارٹر سے فراہم کی جاتی تھیں ۔ سائرس سجاد قاضی نے بتایا جب یہ قتل کئے گیے تو بھارتی سوشل میڈیا کے سرکلز میں خوشی کا اظہار کیا گیا۔ قاتلوں کے بیانات میں نیٹ ورک کا بتایا گیا۔ ان کے رابطوں ادائیگیوں اور دیگر پشت پناہی کے تمام شواہد حاصل کر لیے گئے ہیں۔صرف ہم ہی اس کے شکار نہیں بلکہ کینیڈا اور امریکہ میں بھی بھارتی ایجنٹ ایسی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔امریکہ اور کینیڈا میں ایسی کارروائیوں میں ایک جیسا طریقہ کار استعمال کیا گیا۔امریکہ میں بھارتی ایجنٹ ایک انڈر کور امریکی ایجنٹ سے رابطہ کر بیٹھا اور بے نقاب ہوا۔ کچھ معلومات معاملے کی حساسیت ہے اس حوالے سے یہاں بیان نہیں کی جا سکتی ۔ بھارتی ایجنٹ سری گنگا نگر, راجستھان میں پیدا ہوا دوسرا بھارتی ایجنٹ اشوک کمار کولیہ گاوں, کرناٹک میں پیدا ہوا ۔ پاکستان میں ایسے مزید واقعات بعید از قیاس نہیں ہیں تاہم ان کی تحقیقات جاری ہیں۔ ان واقعات کے بعد ہم نے اپنی نگرانی بڑھا دی ہے ۔ہم ایسے مزید بھارتی کاروائیون کے اہداف کی موجودگی سے چشم براہ نہیں کو سکتے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے بھارت کے دہشتگرد گروہ اور بھارتی ہینڈلرز/سہولت کاروں جو کہ دہشتگردانہ کارروائیوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے،ان کو کامیابی کے ساتھ بے نقاب کر دیا۔پاکستان کے سیکیورٹی اداروں نے شواہد کی بنیاد پر بے نقاب کیا کہ محمد ریاض اور شاہد لطیف کے قتل میں بھارتی شہری اشوک کمار آنند اور یوگیش کمار براہ راست ملوث ہیں ۔پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے محمد ریاض اور شاہد لطیف کے ٹارگٹ کلرز کو ناقابل تردید شواہد کی روشنی میں گرفتار کیا۔ قتل میں ملوث ٹارگٹ کلرز، ان کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ پاکستان سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔محمد ریاض کو 8 ستمبر 2023ئ کو راولا کوٹ جبکہ شاہد لطیف کو 11 اکتوبر 2023ئ کو ڈسکہ میں ٹارگٹ کلرز نے قتل کیا۔قتل کئے جانے محمد ریاض اور شاہدلطیف پرامن شہری تھے اور ان کا قصور صرف یہ تھا کہ انھوں نے کشمیر میں جاری ظلم اور بربریت اور بھارت کے گھناو¿نے چہرے کو بے نقاب کیاتحقیقاتی اداروں کے پاس مستند شواہد ہیں کہ اس پوری ٹارگٹڈ کلنگ مہم میں تیسرے ملک میں موجود بھارتی شہری شامل ہیں جو کہ اس کی فنڈنگ کرنے کے ساتھ ساتھ ہدایات بھی دے رہے تھے اور مہم کو کنٹرول بھی کر رہے تھے بھارت نے ےپاکستان سمیت دیگر ممالک میں مختلف معصوم افراد کو دہشتگردانہ کارروائیوں میں قتل کیا مگر ان کی سرگرمیوں کے بارے کوئی بھی ٹھوس شواہد فراہم نہیں کیے ۔بھارت بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں میں مصروف ہے۔ بھارت Universal Declaration of Human Rights(UDHR)کے آرٹیکل3 اورInternational Covenant of Civil and Political Rights(ICCPR) کے آرٹیکل 2 (4)کی مکمل خلاف ورزی کر رہا ہے۔بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی رائ ایک عالمی دہشتگرد تنظیم کا کرادار ادا کر رہی ہے ۔اس سے قبل بھی پاکستان میں اور بین الاقوامی سطح پر بھارتی ایجنسیوں کے ریاستی سرپرستی میں کئے جانے والے ماورائے عدالت قتل کے منصوبے بے نقاب ہو چکے ہیں۔بھارت نے گزشتہ سال سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں قتل کیا ۔ کینیڈا نے اس پر شدید سفارتی رد عمل ظاہر کیا اور اس قتل کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔بھارت نے ان تمام سکھ رہنماو¿ں کو قتل کا منصوبہ بنایا جو بھارت کی ظالمانہ کاروائیوں کے خلاف آواز بلند کرتے تھے ۔نجر کے قتل کے بعد بھارت نے امریکہ میں مقیم سکھ رہنما گر پتونت سنگھ پنوں کے قتل کا منصوبہ بنایا جو امریکی خفیہ اداروں کی بروقت کارروائی سے بے نقاب ہوا ۔اس قتل کی سازش کا ملزم امریکہ میں عدالتی کاروائی کا سامنا کر رہا ہے۔بھارت نے دنیا بھر میں رائ کے ذریعے اجرتی قاتلوں کا ایک گروہ بنایا ہوا ہے۔پاکستان کے سکیورٹی اداروں کی یہ ایک بڑی کامیابی ہے کہ ا±نہوں نے اس گروہ کو پکڑا اور ثبوت منظر عام پر لائے۔