کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) سابق صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان کے علاقے سوئی میں گیس پائپ لائن بچھانے کا وعدہ کیا ہے۔انہوں نے یہ بات ڈیرہ بگٹی میں پیپلزپارٹی کے انتخابی جلسے سے مختصر ٹیلی فونک خطاب میں کہی ۔آصف زرداری نے وعدہ کیا کہ سوئی میں گیس پائپ لائن بچھائیں گے، انہوں نے مقامی افرادکو روزگار بھی دینے کا اعلان کیا۔خیال رہے کہ خراب موسم کی وجہ سے آصف زرداری جلسہ گاہ نہیں پہنچ سکے تھے، انہوں نے جلسہ گاہ میں موجود کارکنوں سے جلد آنے کا وعدہ بھی کیا۔