اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) پاکستان اور چین کے درمیان ایم ایل ون منصوبے پر اگست کے پہلے ہفتے میں دستخط ہونے کا امکان ہےتفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان ایم ایل ون منصوبے کی فنانسنگ کے معاملات طے پاگئے، ذرائع نے کہا ہے کہ ایم ایل ون منصوبے پر دستخط اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ معاہدےکے تحت ایم ایل ون منصوبے پر 6ارب50 کروڑ ڈالرز لاگت آئے گی، منصوبہ کی لاگت ساڑھے 8 ارب ڈالرز سے کم کرکے ساڑھے 6 ارب ڈالرز کی گئی ہے۔ذرائع نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے کی کل لاگت کا 15 فیصد پاکستان مہیا کرے گا تاہم پاکستان کی طرف سے منصوبے کی لاگت کم کرنے پر زور دیا گیا تھا۔منصوبے کے تحت کراچی تاپشاور1733کلومیٹر ریلوے ٹریک اپ گریڈ،دورویہ کیا جائے گا اور ریلوے ٹریک کے ساتھ سگنلز اور ٹیلی کام کا جدید ترین نظام نصب کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت پشاور تاکراچی ٹریک پر ریل گاڑیاں 140 کلومیٹر فی گھنٹہ سےچلائی جائیں گی، منصوبے کی لاگت کم کرنے کے لئے مکمل ٹریک کے گرد باڑلگانے کا پروگرام مؤخر کردیا گیا، صرف آبادی والے علاقوں میں ریلوے ٹریک کے گرد باڑ لگائی جائے گی۔پہلےمرحلے میں صرف ایسے پھاٹک ختم کرکے اوورہیڈبرجز بنائےجائیں گے جہاں آبادی ہوگی، ایم ایل ون کے فریم ورک پر پاکستان اور چین نے مئی2017 میں دستخط کئے تھے ، جس کے بعد ایکنک نے منصوبے کے پی سی ون کی اگست2020میں منظوری دی