کراچی(نمائندہ خصوصی)
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو سندھ جاوید اکبر ریاض نے گورنرہاﺅس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں انسداد بدعنوانی ،سرکاری فنڈز کے تحفظ اور قومی احتساب بیورو کے کردار پر بات چیت ہوئی ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ سرکاری فنڈز میں غبن نا قابل برداشت ہے اس ضمن میں عوامی فنڈز کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو سندھ کا کردار قابل تحسین ہے۔ ڈائریکٹر جنرل جاوید اکبر نے کہا کہ سرکاری فنڈز میں خرد برد پر ایکشن لیتے ہیں۔