کراچی(نمائندہ خصوصی)
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے روٹس اسکول کے پرائمری بچوں کے پروگرام تقسیم انعامات میں شرکت کی ۔ تقریب میں گورنرسندھ نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں کو انعامات دیئے۔گورنرسندھ نے بچوں سے خوب باتیں اور نہیں پیار بھی کیا اس موقع پرخواتین اساتذہ گورنرسندھ کوبچوں سے پیار کرتے دیکھ کر آبدیدہ ہوگئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ 5سے 8برس عمر تربیت کی صحیح عمر ہوتی ہے، کم عمری میں تعلیم کی بہتر بنیاد مستقبل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ میں پرائمری ایجوکیشن کمیشن انتہائی نا گزیر ہے اس ضمن میں کمیشن کے قیام کے لئے وزیراعلیٰ سندھ کو خط بھی تحریر کر چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کم عمر بچوں کی پرورش میں ماﺅں کا کردار اور ذمہ داری اہم ہوتی ہے،مائیں کم عمر بچوں کو وقت دیں ، ان سے کھیلیں اور انہیں سکھائیں کیونکہ اچھی مائیں،اچھی قوم کی تخلیق میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔