کراچی (اسٹاف رپورٹر) لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی کا ہر ماہ اجلاس منعقد ہوگا۔ جبکہ آئندہ اجلاس 14 دسمبر بروز بدھ کو ہوگا ۔ لبرا کے سرپرست اعلیٰ شہزاد چغتائی کی صدارت میں منعقدہ کراچی پریس کلب میں اجلاس نے اہم فیصلے کیے ۔ اجلاس میں لبرا کے صدر تنویر سید ، جنرل سیکرٹری عمران علی شاہ ، سینیئر نائب صدر جوہر مجید شاہ ، سیکریٹری اطلاعات احمد علی ،گورننگ باڈی کے اراکین آغا خالد ، ندیم صدیقی ، رافع حسین شریک تھے اس موقع پر جنرل سیکرٹری عمران علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ ماہ سے اراکین نے فیس جمع نہیں کرائی ہے جس کے باعث لبرا فنڈ میں کمی کا سامنا ہے ۔ صدر تنویر سید نے تمام عہدیداروں سے درخواست کی کہ وہ اپنی زمہ داریوں پر توجہ دیں اور اگر لی گئی زمہ داریاں ادا کرنے سے قاصر ہیں تو مہربانی کر کے یہ زمہ داری کسی اور کے حوالے کردیں تاکہ رکاوٹیں دور ہو سکیں۔ سرپرست اعلیٰ لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن سینئر و استاد صحافی شہزاد چغتائی نے کہا کہ اس تنظیم کا مقصد بلدیاتی رپورٹرز کی رٹ بنانا اور ان کی فلاح و بہبود پر توجہ دینا ہے ۔ مگر اراکین کی عدم دلچسپی سے کام متاثر ہورہا ہے ۔ انہوں نے سیکریٹری اطلاعات کو ہدایت کی کہ سیکریٹری مالیات سے فیسوں کا ڈیٹا حاصل کر کے جس سے جو بقایا جات وصول کرنے ہیں اس کا ایک میسج اس رکن کو واٹس ایپ کیا جائے اور فیس باقائدگی سے جمع کروا کر لبرا کو مضبوط کیا جائے۔ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے تمام لوگ اپنی اپنی زمہ داریاں وقت پر ادا کریں اور آئندہ 14 دسمبر کے اجلاس میں اس کی رپورٹ پیش کریں ۔