کراچی(نمائندہ خصوصی)کلکٹر کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی شفیق احمد لاٹکی کو خفیہ اطلاع موصول ھوئی کہ ممکنہ طور پر پارسل کے ذریعے ممنوعہ منشیات پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش کی جائیگیاس خفیہ اطلاع پر کلکٹر ائرپورٹ نے ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز ائرپورٹ محمد فیصل خان کو فوری طور پر ممکنہ اسمگلنگ کے تدارک کے لئے ہدایت جاری کیں جنھوں نے کراچی میں تمام کارگو ہینڈلنگ پوائنٹس کی نگرانی کے لیے اسسٹنٹ کلکٹر کسٹم شرجیل وسان ص کی نگرانی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔جنھوں نے بیرون ملک سے آنے والے تمام پارسلز کی مزید کڑی نگرانی اسکینگ اور مشکوک پارسلز کی چیکنگ کی جس کے نتیجہ میں انٹرنیشنل میل آفس پر تعینات کسٹمز کے عملے نے کینیڈا سے کراچی پہنچنے والے پارسل کو اسکینگ کے بعد اس کے ایڈریس کے مشکوک ھونے پر کھول کر پارسل۔کی جانچ پڑتال کی جس کے نتیجہ میں پارسل میں منشیات کی نشاندی۔ھوئی جس کو موقع پر موجود نارکوٹکس چیکنگ کٹ سے ٹیسٹ کیا گیا جس سے کرسٹل میتھ کی نشان دہی ھوئی برآمد شدہ کرسٹل (منشیات) کا کل وزن 480 گرام اور مالیت38،28،060 روپے ھےکسٹمز / نارکوٹکس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی، مزید تفتیش جاری ھے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ھیںپاکستان کسٹمز نے ملک کو منشیات سے پاک رکھنے کا اعادہ کیا ھوا ھے اور مستقبل میں بھی ملک کو منشیات سے پاک رکھنے کے لئے ایسی کوششوں کی بیخ کنی جاری رکھی جائیں گی۔