• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
  • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
Advertisement
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
  • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
  • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

ہائیڈرنٹس سے اربوں روپے پانی چوری کا گھناونا کاروبار عروج پر پانی چوری کا کام ،واٹر بورڈ اور سندھ حکومت کے اہم عہدیداروں کی چھپر چھاوں میں کھلے عام جاری ہے

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 21, 2022
in پاکستان
0
ہائیڈرنٹس سے اربوں روپے پانی چوری کا گھناونا کاروبار عروج پر پانی چوری کا کام ،واٹر بورڈ اور سندھ حکومت کے اہم عہدیداروں کی چھپر چھاوں میں کھلے عام جاری ہے
0
SHARES
27
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی(رپورٹ:اسلم شاہ)کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نگرانی میں ہائنڈرنٹس سے اربوں روپے کی لوٹ مار جاری ہے۔بلاول عرف بنٹی پانی چوروں کا نگران ہے۔قومی احتساب بیورو(نیب)،انٹی کرپشن(جو خود سندھ میں کرپشن کا سب سے بڑا حصہ دار ہے) کے ساتھ دیگر تحقیقاتی ادارے اپنا حصہ وصول کرکے اپنی آنکھیں،کان، زبان سب کچھ بند کر کے بیٹھے ہیں اور کرپشن پر مکمل خاموشی اختیار کر لی ہے،اس ضمن میں کراچی میں چلنے والے 6 سرکاری ہائیڈرنٹس سے 4 کروڑ روپے پانی یومیہ یعنی ایک ارب 20 کروڑ روپے مالیت کا پانی ماہانہ چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہائیڈرنٹس سے یومیہ 10کروڑ گیلن پانی کی فراہمی جاری ہے،یعنی 1000،2000،3600، 5000، 10,000اور 12,000گیلن والے 30000 ٹرپ (ٹینکرز)فراہم کرنے کا سرکاری ریکارڈز ملے ہیں۔ہائنڈرنٹس میں میٹر سے فراہم ہونے والے کنکشن سے پانی کی فراہمی اور آمدن دن بدن کم ہوتی جا رہی ہے اور اجازت کے بغیر غیر قانونی کنکشن کی تعداد بڑھ گئی۔دلچسپ امر یہ ہے کہ ہائیڈرنٹس سیل کے نگران رحمت اللہ مہر 12 اگست 2022ء سے ملازمت سے ریٹائرڈ ہونے کی وجہ انتظامیہ نے اچانک ایک اور مہربانی کرتے ہوئے میٹر ڈویثرن کا اضافی عہدہ بھی دیدیا گیا اور ریٹائرڈ ہونے سے قبل ہائنڈرنٹس سے جتنا نچوڑ سکتے ہیں لوٹ مار کر سکتے ہیں کر لیں،جبکہ میٹر ڈویثرن کے سپریٹنڈنٹ انجینئر طارق لطیف اور ایگزیکٹو انجینئر ندیم کرمانی نے پہلے ہی میٹر کے نام پر لوٹ مار کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ لوٹ مار نے کراچی میں پانی مافیا کا ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔سرکاری ریکارڈز اور مصدقہ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ NLC اور 6 ہائیڈرنٹس کی ماہانہ آمدنی 14کروڑ سے کم ہوکر چار کروڑ روپے رہ گئہ ہے۔ماہ مئی،جون اور جولائی کے دوران مزید کمی ہونے کی توقع ہے جبکہ ٹینکر ز کے نرخ میں 39 فیصد،بجلی کے بلوں میں 33 فیصد اضافہ اور ہائیڈرنٹس کے اوقات دس گھنٹے سے بڑھا کر 24 گھنٹے کر دیئے گئے ہیں۔یومیہ پانی کی فراہمی میں بھی اضافہ ہوچکا ہے تاہم کمپیوٹرائز میٹرز سے ٹیکس کی آمدن میں کمی پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں کئی سوال کھڑے کر دیئے ہیں،جس پر تمام حلقے ہائیڈرنٹس، میٹر ڈویژن، ٹیکس ریونیو کے ساتھ دیگر محکموں نے بھی مکمل طور پر پراسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے،جبکہ تمام مصدقہ ذرائع ہائیڈرنٹس کے ذریعے غیر قانونی کنکشن سے پانی کی فراہمی جاری ہونے کی تصدیق کررہے ہیں۔

دوسری جانب کمپیوٹرائز میٹر ز بند ہونے سے ایورج بلنگ کرنے کی رپورٹ پہلے ہی شائع ہوچکی ہے۔کئی سالوں سے میٹرز ڈویژن میں سپریٹنڈنٹ انجینئر طارق لطیف اور ایگزیکٹو انجینئر ندیم کرمانی سمیت ان کے حواری افسران ان منافع بخش پوسٹوں پر براجمان ہیں۔متعلقہ ذرائع الزام لگاتے ہیں کہ اس سیٹ پر بیٹھنے سے پہلے اگر ان کی جائیدادوں،اثاثوں کی تحقیقات کی جائے تو معلوم ہو گا کہ اب اس کی تعداد آمدن سے کہیں زیادہ ہے۔تاہم انہوں نے کبھی تحقیقاتی اداروں کا سامنا نہیں کیا کیونکہ ان کی مالی چمک نے تحقیقاتی اداروں کا بھی مونہہ بند کر دیا ہے۔مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ چھ ہائیڈرنٹس کی نیلامی کے بعد ماہ جنوری، فروری، مارچ اور اپریل کی بلڈنگ صرف ساڑھے چار کروڑ آنے پر تمام حلقوں نے خاموشی اختیار کر لی ہے کیونکہ ریونیو وصول کرنے والے اور تحقیقات کرنے والے سب اس گورکھ دھندے میں شامل ہیں جبکہ ٹھیکے داروں کو بلک واٹر سے پانی کی فراہمی کا سلسلہ پوری طرح جاری ہے۔تمام ہائیڈرنٹس کے اوقات میں بھی نئے سال سے تبدیلی کر دی گئی ہے۔اس سے قبل تمام ہائیڈرنٹس کے اوقات 10 تا 12 گھنٹے تک تھے لیکن اب تمام ہائیڈرنٹس تبدیل شدہ اوقات کے مطابق 24 گھنٹے چل رہے ہیں۔بجلی کے بلوں میں بھی 33 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور ماہ جنوری 2022 سے ہائیڈرنٹس سے چلنے والے ٹینکرز کے نرخ میں تمام علاقوں کی فیس اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 39 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے،لیکن ہاینڈرنٹس کی آمدن دن بدن کم ہوتی جا رہی ہے کیونکہ پانی کی چوری، بجلی کی چوری،غیر قانونی آمدنی میں اضافہ،رشوت،کمیشن اور کک بیک میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے واٹر بورڈ کی آمدنی گھٹ گئی ہے۔اس بارے میں ہائیڈرنٹس سیل کے انچارج نعمت اللہ مہر کا کہنا ہے کہ سردیوں میں پانی کی ضرورت کم ہو جاتی ہے اس لیئے ہائیڈرنٹس سے پانی کی فراہمی میں بھی کمی واقع ہو جاتی ہے۔ نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہائیڈرنٹس سے آمدنی میں کمی ضرور ہوئی ہے لیکن یہ گرمیوں میں بڑھ جائے گی۔مصدقہ ذرائع کے مطابق ہائیڈرنٹس سے رشوت،کمیشن،کک بیک وصول کرنے والا نگران وزیراعلیٰ سندھ و سابق چیف سیکریٹر ی فضل الرحمان کا داماد بلال عرف بنٹی اس سارے کھیل میں براہ راست ملوث ہے۔وہ شیرپاؤ کرش پلانٹ منگھوپیر کے ہائیڈرنٹ میں حصہ دار بھی ہے۔اس نے شیرپاؤ ہائیڈرنٹس پر بھی غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔اسے ہائیڈرنٹس کے منافع بخش کاروبار میں سیاسی،سرکاری افسران و دیگر بااثر شخصیات کی سرپرستی بھی حاصل ہے۔ ہائیڈرنٹس مافیا سپریم کورٹ کی ہدایت کے باوجود کراچی میں سرکاری چھ ہائیڈرنٹس کے علاوہ نیشنل لاجسٹک سیل،ڈپٹی کمشنر غربی کی نگرانی میں بلدیہ ٹاون اور 96 غیر قانونی ہائیڈرنٹس بھی شہر میں اس گھناونے کاروبار میں ملوث ہیں اسی لیئے پانی کی خرید و فروخت بھی کھلے عام جاری ہے۔دلچسپ امر یہ ہے کہ ہائیڈرنٹس کنٹریکٹرز کے منافع بخش کاروبار میں سیاسی،سرکاری افسران دیگر بااثر شخصیات کی سرپرستی کی وجہ سے سپریم کورٹ کی سخت پابندی کے باوجود بھی کراچی کے ضلع غربی میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس کا کاروبار عروج پر ہے۔کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ شہر میں پانی کی ضروریات فراہم کرنے میں ناکام ادارہ بن چکا ہے۔شہری گھروں میں میں پانی کیلیئے ترس رہے ہیں،جبکہ ناغے کا نظام رائج کر کے پانی کو ٹینکرز کے ذریعے کھلے عام فروخت کیا جا رہا ہے۔

پچھلی پوسٹ

صدر کراچی دھماکے حیدرآباد سے اہم گرفتاری

اگلی پوسٹ

ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی(MDA)میں کھلے عام لوٹ مار اور کرپشن کا بازار گرم ہے۔ 714 ورک جارجز کے نام پر لوٹ مار سلسلہ جاری،

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی(MDA)میں کھلے عام لوٹ مار اور کرپشن کا بازار گرم ہے۔ 714 ورک جارجز کے نام پر لوٹ مار سلسلہ جاری،

ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی(MDA)میں کھلے عام لوٹ مار اور کرپشن کا بازار گرم ہے۔ 714 ورک جارجز کے نام پر لوٹ مار سلسلہ جاری،

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کراچی:کینسر سے لڑتے لڑتے   "ڈاکٹر سیمی جمالی "انتقال کرگئیں

کراچی:کینسر سے لڑتے لڑتے "ڈاکٹر سیمی جمالی "انتقال کرگئیں

گورنرسندھ کی جارجیا کے قومی دن کی تقریب میں شرکت

گورنرسندھ کی جارجیا کے قومی دن کی تقریب میں شرکت

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ سرکاری افسر کا کارنامہ: ایک لاکھ مالیت موبائل کی خاطر پورا ڈیم خالی کروا دیا

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ سرکاری افسر کا کارنامہ: ایک لاکھ مالیت موبائل کی خاطر پورا ڈیم خالی کروا دیا

تحریک انصاف کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج میری آخری سیاسی پریس کانفرنس ہے۔خان صاحب آپ کو خدا حافظ کہتا ہوں!! عمران اسماعیل

تحریک انصاف کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج میری آخری سیاسی پریس کانفرنس ہے۔خان صاحب آپ کو خدا حافظ کہتا ہوں!! عمران اسماعیل

معلوم تھا کہ عمران خان فراڈیا ہے ،یہ نہیں پتہ تھا کہ وہ دہشتگرد بھی ہے، نواز شریف

معلوم تھا کہ عمران خان فراڈیا ہے ،یہ نہیں پتہ تھا کہ وہ دہشتگرد بھی ہے، نواز شریف

شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات

شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات

کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان کا دھرنا جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے سے روکنے کے لیے تھا۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر کو ہٹانے سے متعلق باتیں بالکل درست ہیں، کچھ لوگوں نے پوری کوشش کی کہ جنرل عاصم منیر آرمی چیف نہ بنیں۔ سینئر صحافی ارشد شریف کی شہادت کا واقعہ، عمران خان کا دھرنا، گولیاں چلنا یہ سب جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے سے روکنے کے لیے تھا۔ وہ جب ڈی جی آئی ایس آئی تھے تو ان کے لیے فیلڈنگ سیٹ تھی لیکن اللہ کی مدد ساتھ تھی اس لیے وہ آرمی چیف بن گئے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان جب وزیراعظم تھے تب انہوں نے اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی عاصم منیر کو سینیٹ مینج کرنے کا کہا تھا جو انہوں نے منع کر دیا۔ بعد جنرل عاصم منیر نے عمران خان کے سامنے شواہد پیش کیے تھے اور اگلے روز ہی انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اتنی جلدی اور پریشانی تھی کہ فیض حمید نے رات سوا گیارہ بجے عہدہ سنبھالا۔انہوںنے کہا کہ میں نے اس وقت انہیں خبردار کیا تھا تو جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ واوڈا کیا میں اپنے ملک اور وزیراعظم سے بے ایمانی کروں۔

تحریک انصاف کے سینیئر وائس پریذیڈنٹ سینیٹر بابر اعوان نے ملک چھوڑ دیا

تحریک انصاف کے سینیئر وائس پریذیڈنٹ سینیٹر بابر اعوان نے ملک چھوڑ دیا

پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے راجہ خرم نواز نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا

پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے راجہ خرم نواز نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا

جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

میاں طارق جاوید

ہماری ویب سائٹ پر تازہ ترین خبریں حاصل کریں۔

ہمیں فالو کریں

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل

تازہ ترین خبریں۔

پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کے25برس مکمل ،” یوم تکبیر “ (آج) منایا جائےگا

پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کے25برس مکمل ،” یوم تکبیر “ (آج) منایا جائےگا

مئی 27, 2023
کراچی:کینسر سے لڑتے لڑتے   "ڈاکٹر سیمی جمالی "انتقال کرگئیں

کراچی:کینسر سے لڑتے لڑتے "ڈاکٹر سیمی جمالی "انتقال کرگئیں

مئی 27, 2023
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper