• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

اراکین قومی و صوبائی اسمبلی و سینیٹ 6ماہ کیلئے رضاکارانہ طور پر تنخواہوں مراعات سے دستبرداری کا اعلان کریں رحمت خان وردگ

صرف پنجاب اسمبلی و کابینہ کا ماہانہ خرچ 358ارب روپے ہے تو تمام اسمبلیوں و سینیٹ کا کتنا ہوگا؟ یونین کونسل سطح پر کونسلرز اور امام مسجد کے ذریعے ملک بھر میں غریب مستحقین کی فہرستیں مرتب کی جائیں مستحقین کو مفت خوراک‘ بجلی و پیٹرول پر سبسڈی دی جائے کیونکہ عام آدمی بہت مشکلات کا شکار ہے‘ مرکزی صدر‘ تحریک استقلال

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 28, 2024
in پاکستان
0
اراکین قومی و صوبائی اسمبلی و سینیٹ 6ماہ کیلئے رضاکارانہ طور پر تنخواہوں مراعات سے دستبرداری کا اعلان کریں  رحمت خان وردگ
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی(نمائندہ خصوصی) تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ آج ٹیلی ویژن پر خبر سے معلوم ہوا کہ پنجاب اسمبلی اور کابینہ کا ماہانہ خرچ 358ارب روپے ہوگا۔ اسی طرح سندھ‘ خیبرپختونخواہ‘ بلوچستان‘ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اخراجات ملائیں تو اتنی بھاری رقم بنتی ہے جس سے ملک بھر کے مستحق لوگوں کو مفت راشن‘ بجلی پیٹرول پر سبسڈی دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی حالت بہت خراب ہے اور غریب آدمی بہت زیادہ مشکلات کا شکار ہے۔ اسمبلیوں میں پہنچنے والے کروڑوں روپے خرچ کرکے اسمبلیوں تک پہنچتے ہیں تو سرکاری مراعات کی انہیں کیا ضرورت ہے؟ میں تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوں و سینیٹ سے اپیل کرتا ہوں کہ 6ماہ کے لئے اپنی تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا اعلان کرکے غریب مستحق افراد کو مفت خوراک اور بجلی و پیٹرول پر سبسڈی دینے کا رضاکارانہ اعلان کریں۔انہوں نے یہ بات چیت تحریک استقلال کے مرکزی دفتر میں آئے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی حالت ایسی نہیں کہ عام آدمی کو ریلیف دیا جاسکے۔ اس کے لئے سب سے مناسب طریقہ یہی ہے کہ اراکین اسمبلی و سینیٹ رضاکارانہ اپنی تنخواہیں اور مراعات عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے وقف کریں۔ تمام صوبائی حکومتیں مستحق افراد کی فہرستیں یونین کونسل کے ذریعے مقامی کونسلرز اور امام مسجد کے ذریعے تشکیل دیں اور ان حقیقی مستحق افراد کو مفت خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ جمہوری نظام کو اپنی افادیت دکھانی ہوگی اور عام غریب آدمی کو ریلیف ملے گا تو نظام مضبوط ہوگا۔ اسمبلیوں میں پہنچنے والے کوئی بھی غریب لوگ نہیں ہیں کہ وہ حکومت سے تنخواہیں نہیں لیں گے تو خدانخواستہ بھوک سے مرجائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں حالیہ الیکشن میں عوام کی ہمدرد بن کر الیکشن مہم چلانے کے بعد اسمبلیوں تک پہنچی ہیں تو انہیں غریب کا احساس کرنا ہوگا۔ اراکین اسمبلی و سینیٹ صرف سرکاری رہائش لیں باقی تمام مراعات‘ تنخواہیں‘ پیٹرول وغیرہ سے دستبرداری کا رضاکارانہ اعلان کریں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں فری آٹے کی تقسیم کا جس طرح کا نظام تھا کہ فری آٹے کے ٹرک مختلف مقامات پر آٹا تقسیم کرتے تھے۔ میں نے خود کوٹ سبزل کے علاقے میں دیکھا کہ مفت آٹے کی قطار میں لگے 20افراد میں سے صرف 2حقیقی مستحق تھے۔ باقی 18افراد میں سے چند سے جب پوچھا کہ آپ تو صاحب حیثیت ہیں تو فری آٹے کی لائن میں کیوں لگے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ اگر مل گیا تو ہم اپنے مویشیوں کو کھلادیں گے۔ اس طرح فری آٹے کی تقسیم کا نظام نہیں ہونا چاہئے بلکہ صرف حقیقی مستحق افراد تک سرکاری ریلیف پہنچنا چاہئے۔فری آٹا تقسیم میں بھگدڑ میں کئی لوگ جاں بحق بھی ہوئے تھے۔

پچھلی پوسٹ

کراچی:بارش کے دوران نالے میں گر کر جاں بحق ہونے والے شہری کی اہلیہ کا کے ایم سی پر 3 کروڑ سے زائد ہرجانے کا دعویٰ

اگلی پوسٹ

دختر کشمیر تھیٹر، دی کشمیر فائلس بھارتی پروپیگنڈے کا جواب۔

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
دختر کشمیر تھیٹر، دی کشمیر فائلس بھارتی پروپیگنڈے کا جواب۔

دختر کشمیر تھیٹر، دی کشمیر فائلس بھارتی پروپیگنڈے کا جواب۔

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper