• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
  • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
Advertisement
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
  • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
  • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیراعظم عوام کا اعتماد کھو چکے، اقتدار سے چمٹے رہنے کاکوئی اخلاقی، جمہوری، آئینی جواز نہیں رہا۔سراج الحق

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مارچ 24, 2022
in پاکستان
0
وزیراعظم عوام کا اعتماد کھو چکے، اقتدار سے چمٹے رہنے کاکوئی اخلاقی، جمہوری، آئینی جواز نہیں رہا۔سراج الحق
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عوام کا اعتماد کھو چکے، اقتدار سے چمٹے رہنے کاکوئی اخلاقی، جمہوری، آئینی جواز نہیں رہا۔ ملک میں جاری سیاسی بحران کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ قوم سارا کھیل دیکھ رہی، حکمران اشرافیہ بری طرح ایکسپوز ہو گئی۔ ایک دوسرے کو چور ڈاکو کے خطابات دینے والے اپنے مفادات کے لیے اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ روم جل رہا تھا نیرو بانسری بجانے میں مگن۔ اقتدار کی جنگ میں سارا نقصان ملک کا ہورہا ہے۔ کاش ہمارے حکمرانوں کو کبھی ادراک ہوجائے کہ عام پاکستانی کو کن مسائل کا سامنا ہے۔ایوانوں اور محلوں میں براجمان جاگیردار، کرپٹ سرمایہ دار غریب کے درد سر بن گئے۔ پاکستان سات دہائیوں سے حقیقی منزل کی تلاش میں ہے۔ عوام کی محرومیوں کے مکمل ذمہ دار ملک پر مسلط حکمران ہیں۔ ڈکٹیٹروں اور نام نہاد جمہوری حکمرانوں کا ماضی اور حال سب کے سامنے ہے۔ قوم سے کہتا ہوں کہ ظالموں کو اچھی طرح پہچان لے اور ان پر مزید اعتماد نہ کرے۔ سانپوں کو دودھ انہیں اژدھے بنا دیتا ہے۔ ملک کی تقدیر بائیس کروڑ عوام کے ہاتھ میں ہے۔ یقین کامل ہے کہ انسانیت کے دکھوں اور تکلیفوں کا حل اللہ تعالیٰ کی طرف سے دیے گئے نظام کو اپنانے میں ہے۔ اسلام نے حقیقی جمہوریت کا تصور دیا، دین کامل میں معیشت کی بہتری، عدل وانصاف کے قیام کے تمام اصول اور ضابطے وضع کردیے ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ عوام ووٹ کی طاقت سے آزمائے ہوئے لوگوں کو گھر کا راستہ دکھائے۔ جماعت اسلامی صاف و شفاف سیاست کررہی ہے۔ ہم نے مفادات کے کھیل سے دور رہ کر عوام کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جماعت اسلامی ملک میں شفاف الیکشن چاہتی ہے۔ بائیس کروڑ عوام کو ملک کا مستقبل طے کرنے کاحق دیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ثمرباغ دیر پائن میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کے دوران کیا۔
خیبر پختوانخواہ میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ پی ٹی آئی الیکشنر میں وہ تمام حربے استعمال کررہی ہے جو سابقہ حکمران جماعتوں کا وطیرہ رہا ہے۔ وزیراعظم سے لے کر صوبائی حکومت تک تمام نے الیکشن قوانین کی سرعام دھجیاں اڑائیں، سرکاری وسائل سے جلسے جلوس منعقد کیے اور کامیابی کے لیے حکومتی مشینری کا استعمال کیا۔ حقیقت یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے تبدیلی کے دعوے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے۔ پی ٹی آئی کی جہاں سے ابتدا ہوئی تھی وہیں سے اس کے زوال کا آغاز ہو گیا۔ چترال سے کراچی تک ہر کوئی حکمرانوں کانوحہ کہہ رہا ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری نے لوگوں کا جینا محال کردیا ہے۔ غربت نے ہر گھر میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ ملک پچاس ہزار ارب کے قرضوں کی دلدل میں دھنس چکا ہے۔ مدینہ کی ریاست کے نام پر سود جیسا حرام کام جاری ہے۔ کرپشن حکومتی اداروں میں سرایت کرچکی ہے۔ پی ٹی آئی کے دور میں مافیاز کی چاندی ہوئی اور غریب کا گھر برباد ہوا۔ وزیراعظم جتنے مرضی دعوے کرلیں عوام ان پر مزید اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔ اب ان کا کھیل ختم ہونے کو ہے۔ سابقہ حکمران تو پہلے ہی ایکسپوز ہیں، پی ٹی آئی بھی اسی کلب کا حصہ ہے۔
امیر جماعت نے کہا ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی اور فلاحی اسلامی معاشرہ کے قیام کے لیے جماعت اسلامی اپنی تمام قوت اور ذرائع استعمال کررہی تھی، کررہی ہے اور یہ مشن اللہ تعالی کی مددونصرت سے جاری وساری رہے گا۔ انسان کا کام محنت اور جدوجہد کرنا ہے، نتائج اللہ تعالی کے پاس ہیں۔ جماعت اسلامی ایک منظم جمہوری اسلامی جماعت ہے، ہمارے قافلے میں ایماندار، اہل اور ملک و ملت کا درد رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ ہم کسی بھی ذاتی مقصد یا مفاد کے لیے نہیں، اللہ تعالی کی خوشنودی اور رضا کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔ اسلامیان برصغیر کی عظیم قربانیوں کے نتیجے میں جو ملک بنا، اس میں اسلامی نظام کا قیام ہماری جدوجہد کا مقصد ہے۔ اس ملک میں تمام تجربات ناکام ہوگئے ہیں، اب ایک موقع اسلامی نظام کو ملنا چاہیے۔ قوم سے اپیل ہے کہ ملک کو فلاحی ریاست بنانے کے لیے ایک موقع جماعت اسلامی کو دے۔ ہمارا یہ عہدہے کہ اقتدار میں آکر عوامی خدمت اور ملکی ترقی کے لیے دن رات ایک کردیں گے اور اللہ تعالیٰ کی مددسے پاکستان کو عظیم سلطنت بنائیں گے۔ ملک میں وسائل کی کمی نہیں،حکمرانوں کی نیت کھوٹی ہے جس کی وجہ سے ہمارے پاسپورٹ کی عزت ہے نہ ہمارا شمار کہیں ہوتا ہے۔

پچھلی پوسٹ

چینی اسٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ مسٹر وانگ یی کی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات , اسلام آباد(بیورورپورٹ )

اگلی پوسٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما و سابق صدر، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن یاسین آزاد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ایوان کے کسٹوڈین بننے کی بجائے عمران خان کے ذاتی ملازم بن گئے ہیں

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کراچی:کینسر سے لڑتے لڑتے   "ڈاکٹر سیمی جمالی "انتقال کرگئیں

کراچی:کینسر سے لڑتے لڑتے "ڈاکٹر سیمی جمالی "انتقال کرگئیں

گورنرسندھ کی جارجیا کے قومی دن کی تقریب میں شرکت

گورنرسندھ کی جارجیا کے قومی دن کی تقریب میں شرکت

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ سرکاری افسر کا کارنامہ: ایک لاکھ مالیت موبائل کی خاطر پورا ڈیم خالی کروا دیا

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ سرکاری افسر کا کارنامہ: ایک لاکھ مالیت موبائل کی خاطر پورا ڈیم خالی کروا دیا

معلوم تھا کہ عمران خان فراڈیا ہے ،یہ نہیں پتہ تھا کہ وہ دہشتگرد بھی ہے، نواز شریف

معلوم تھا کہ عمران خان فراڈیا ہے ،یہ نہیں پتہ تھا کہ وہ دہشتگرد بھی ہے، نواز شریف

تحریک انصاف کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج میری آخری سیاسی پریس کانفرنس ہے۔خان صاحب آپ کو خدا حافظ کہتا ہوں!! عمران اسماعیل

تحریک انصاف کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج میری آخری سیاسی پریس کانفرنس ہے۔خان صاحب آپ کو خدا حافظ کہتا ہوں!! عمران اسماعیل

شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات

شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات

کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان کا دھرنا جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے سے روکنے کے لیے تھا۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر کو ہٹانے سے متعلق باتیں بالکل درست ہیں، کچھ لوگوں نے پوری کوشش کی کہ جنرل عاصم منیر آرمی چیف نہ بنیں۔ سینئر صحافی ارشد شریف کی شہادت کا واقعہ، عمران خان کا دھرنا، گولیاں چلنا یہ سب جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے سے روکنے کے لیے تھا۔ وہ جب ڈی جی آئی ایس آئی تھے تو ان کے لیے فیلڈنگ سیٹ تھی لیکن اللہ کی مدد ساتھ تھی اس لیے وہ آرمی چیف بن گئے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان جب وزیراعظم تھے تب انہوں نے اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی عاصم منیر کو سینیٹ مینج کرنے کا کہا تھا جو انہوں نے منع کر دیا۔ بعد جنرل عاصم منیر نے عمران خان کے سامنے شواہد پیش کیے تھے اور اگلے روز ہی انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اتنی جلدی اور پریشانی تھی کہ فیض حمید نے رات سوا گیارہ بجے عہدہ سنبھالا۔انہوںنے کہا کہ میں نے اس وقت انہیں خبردار کیا تھا تو جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ واوڈا کیا میں اپنے ملک اور وزیراعظم سے بے ایمانی کروں۔

تحریک انصاف کے سینیئر وائس پریذیڈنٹ سینیٹر بابر اعوان نے ملک چھوڑ دیا

تحریک انصاف کے سینیئر وائس پریذیڈنٹ سینیٹر بابر اعوان نے ملک چھوڑ دیا

دفاعی ایریا میں جانیوالوں کا ٹرائل آرمی ایکٹ اور باقی کا متعلقہ عدالتوں میں ہوگا، رانا ثناء اللّٰہ

دفاعی ایریا میں جانیوالوں کا ٹرائل آرمی ایکٹ اور باقی کا متعلقہ عدالتوں میں ہوگا، رانا ثناء اللّٰہ

پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے راجہ خرم نواز نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا

پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے راجہ خرم نواز نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا

میاں طارق جاوید

ہماری ویب سائٹ پر تازہ ترین خبریں حاصل کریں۔

ہمیں فالو کریں

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل

تازہ ترین خبریں۔

پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کے25برس مکمل ،” یوم تکبیر “ (آج) منایا جائےگا

پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کے25برس مکمل ،” یوم تکبیر “ (آج) منایا جائےگا

مئی 27, 2023
کراچی:کینسر سے لڑتے لڑتے   "ڈاکٹر سیمی جمالی "انتقال کرگئیں

کراچی:کینسر سے لڑتے لڑتے "ڈاکٹر سیمی جمالی "انتقال کرگئیں

مئی 27, 2023
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper