کراچی( نمائندہ خصوصی) آرٹن کیپٹل کی جانب سے جاری نئی رینکنگ میں پاکستان کے پاسپورٹ کو دنیا کا چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے لیکن اسکے باوجود پاکستانیوں کو 8 ممالک میں مکمل ویزہ فری انٹری حاصل ہے اور دو ملکوں میں پری انرولمنٹ اور پرمٹ کی بنیاد پر انٹری کی سہولت حاصل ہے جبکہ 34 ممالک 90 دن تک آن ارائیول ویزا دیتے ہیں۔جن ممالک میں پاکستانی بغیر ویزہ 3 ماہ کیلئے قیام کرسکتے ہیں ان میں بارباڈوس،ڈومینیکا،گمبیا،ہیٹی،مائیکرونیشیا،سینٹ ونسینٹ اینڈ دی گریناڈینز،ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگواوروینواتوشامل ہیں اسکے علاوہ قطر میں پاکستانی حیا انٹری پرمٹ کی بنیاد پر 30 دن اور آئیوری کوسٹ میں پری انرولمنٹ کی بنیاد پر 90 دن قیام کرسکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق جن ممالک میں پاکستانیوں کو آن ارائیول ویزے کی سہولت حاصل ہے ان میں انگول،آزربائیجان، بولیویا، برونڈی ،کمبوڈیا،کیپ ورڈے،کوموروس،کانگو،جبوتی،ایتھوپیا،گبون،گینیا،گینیا بیساﺅ،کینیا،لیسوتھو،مڈغاسکر،ملاوی،ملائیشیائ،مالدیپ، موریطانیہ، نیپال، نائیجریا، پالاﺅ، روانڈا،ساموا،سشلی،سیرا لیون ،صومالیہ،جنوبی سوڈان،سوری نیم،تیمور لیسٹ،ٹوگو،تووالواوریوگانڈا شامل ہیں