• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

ملیر ندی میں گاڑی بہنے سے ایک خاندان لاپتہ ، بچے کی لاش مل گئی بچے کی شناخت نہیں ہو سکی،لنک روڈ کے اوپر سے گزرنے والے پانی کے تیز بہاﺅ کی وجہ سے علاقہ مکینوں نے کار سواروں کو آگے جانے سے منع کیا تھا مگر وہ نہیں رکے، ایس ایس پی ملیر

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
August 19, 2022
in پاکستان
0
ملیر ندی میں گاڑی بہنے سے ایک خاندان لاپتہ ، بچے کی لاش مل گئی بچے کی شناخت نہیں ہو سکی،لنک روڈ کے اوپر سے گزرنے والے پانی کے تیز بہاﺅ کی وجہ سے علاقہ مکینوں نے کار سواروں کو آگے جانے سے منع کیا تھا مگر وہ نہیں رکے، ایس ایس پی ملیر
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی ( کرائم رپورٹر/ایجنسیاں) ملیر ندی میں گاڑی بہنے سے لاپتہ ہونے والے خاندان میں سے ایک بچے کی لاش مل گئی اوردیگر کی تلاش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی ملیرندی میں گاڑی بہنے سے لاپتہ ہونے والے خاندان کی تلاش جاری ہے۔امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ سے 3 کلومیٹر دور ندی سے ایک بچے کی لاش مل گئی جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ڈی ایس پی گڈاپ اعظم بلوچ نے بتایا کہ بچے کی شناخت نہیں ہوسکی، صبح گاڑی مل گئی تھی۔اعظم بلوچ نے کہاکہ خاندان حیدر آباد کا رہائشی تھا اور گزشتہ شام کاٹھور پل سے براستہ سپر ہائی وے حیدرآباد واپس جانا چاہتے تھے۔ڈی ایس پی نے کہا میاں بیوی اور چار بچے شادی میں شرکت کے بعد کراچی سے واپس حیدر آباد جارہے تھے۔

انہوںنے کہا کہ کاٹھورپل زیرآب ہونے کے باعث پولیس نے ٹریفک کے لیے بند کردیا تھا، جس کے بعد ڈرائیور نے برساتی ریلے سے گاڑی کراس کرنے کی کوشش کی جس سے حادثہ ہوا۔ڈوبنے والی فیملی کے رشتے دار محمد دانش کے مطابق پانی کا بہاو تیز ہونے کی وجہ سے گاڑی ڈوب گئی، جس میں ڈرائیور کے علاوہ ماموں، ممانی اور 4 بچے سوار تھے۔کار کے ڈرائیورکے بھائی حافظ عبدالحئی نے کہا میرا بھائی حیدرآباد آ رہا تھا کہ ایک فیملی نے کہا ہمیں بھی لے جائیں، قائد آباد سے خاندان کو لے کر بھائی حیدرآباد آرہا تھا، شام 6 بجے کے بعد دوبارہ رابطہ نہیں ہوا۔یاد رہے گزشتہ رات ایک گاڑی بپھری ہوئی ملیر ندی کے بہا کی زد میں آگئی تھی ، جس میں 7 افراد سوار تھے۔جس کے بعد ریسکیو اداروں نے ندی میں ڈوبنے والی سفید کار تلاش کر لی تھی تاہم گاڑی میں کسی شخص کی لاش موجود نہیں تھی۔ ملیر ندی میں ڈوبنے والی گاڑی مل گئی، لیکن اس میں سوار افرادتاحال لا پتا ہیں، بچے کی لاش مل گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں لنک روڈ پر ندی میں ڈوبنے والی سفید رنگ کی کار ریسکیو نے تلاش کر لی، تاہم گاڑی میں کسی شخص کی لاش موجود نہیں تھی۔ریسکیو اداروں کے مطابق کار میں میاں بیوی اور ان کے 4 بچوں سمیت ڈرائیور بھی سوار تھا، کار سوار افراد کی لاشیں پانی کے بہاﺅ سے آگے بہہ گئی ہوں گی

جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ڈوبنے والوں کا تعلق کراچی سے ہے، گزشتہ رات یہ خاندان کہیں جا رہا تھا کہ بپھری ہوئی ملیر ندی کے بہاﺅ کی زد میں آ گئے۔مددگار 15 پر شہزاد نامی شہری کی جانب سے گاڑی ڈوبنے کی اطلاع دی گئی، شہری گلشن حدید کا رہائشی ہے۔ ایس ایچ او میمن گوٹھ کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات درپیش آئیں۔مقامی لوگوں کے مطابق گاڑی میں سوار افراد کا کوئی پتا نہیں چل سکا ہے، رات کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں نے پہنچ کر تلاش کا کام شروع کر دیا تھا، اس بات کا بھی علم نہیں ہو سکا ہے کہ سوار افراد خود ہی گاڑی سے نکل کر محفوظ مقام پر چلے گئے ہوں۔واقعے کو تقریبا 12 گھنٹے ہو چکے ہیں، آدھی رات کو اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیا تھا، صبح ہوتے ہی آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا، اور اس دوران گاڑی تو مل گئی لیکن اندر کوئی موجود نہیں تھا۔سیکرٹری محکمہ اطلاعات عبدالرشید سولنگی کے مطابق ڈوبنے والی فیملی کی تلاش کے لیے ایدھی کے رضا کار سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں سینئرسپرنٹنڈنٹ پولیس ملیر عرفان علی بہادر کے مطابق واقعے کے بعد سے ڈپٹی کمشنر ملیر کی نگرانی میں ریسکیو آپریشن جاری ہے تاہم جمعرات کی دوپہر تک کار میں سوار کسی فرد کا سراغ نہیں مل سکا۔

نہوں نے بتایا کہ گزشتہ شب لنک روڈ کے اوپر سے گزرنے والے پانی کے تیز بہاﺅ کی وجہ سے علاقہ مکینوں نے کار سواروں کو آگے جانے سے منع کیا تھا مگر وہ نہیں رکے۔لنک روڈ پر حادثے کا شکار ہونے والی مذکورہ کار کے ڈرائیور کے بھائی حافظ عبدالحئی نے بتایا کہ میرا بھائی حیدر آباد آ رہا تھا کہ ایک فیملی نے کہا کہ ہمیں بھی لے جائیں۔قائد آباد سے میاں بیوی اور ان کے 4 بچوں کو لے کر بھائی حیدر آباد آ رہا تھا، تاہم شام 6 بجے کے بعد بھائی سے دوبارہ رابطہ نہیں ہوا۔ڈوبنے والی فیملی میں کے سربراہ کے بھانجے محمد دانش نے بتایاکہ ماموں نے ڈرائیور کو لنک روڈ استعمال کرنے سے منع کیا تھا۔انہوں نے کہا ہے کہ میرے ماموں شادی میں شرکت کے بعد واپس حیدر آباد جا رہے تھے، بارش کے باعث ان لوگوں نے لنک روڈ کا استعمال کیا، پانی کا بہاﺅ تیز ہونے کی وجہ سے گاڑی ڈوب گئی۔محمد دانش نے بتایا کہ گاڑی میں ڈرائیور کے علاوہ ماموں، ممانی اور 4 بچے سوار تھے، پانی کے تیز بہاﺅ سے گاڑی ندی میں کافی دور چلی گئی تھی۔ادھر ایدھی فاﺅنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے صاحبزادے سعد ایدھی نے بتایاکہ ڈوبنے والی مذکورہ گاڑی کو ملیر ندی میں پتھر کے ساتھ باندھ دیا گیا ہے تاکہ وہ بہہ کر آگے نہ چلی جائے۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ گاڑی کو ہیوی مشینری کی مدد سے ملیر ندی سے نکالا جا سکتا ہے۔سعد ایدھی نے کہاکہ گزشتہ رات ملیر ندی میں ڈوبنے والے ساتوں افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ملیر میں ایم نائن لنک روڈ پر گزشتہ شام سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی کار جمعرات کی صبح پانی کا لیول کم ہونے پر 2 کلومیٹر دور سے مل گئی۔ادھر کراچی میں جاری حالیہ بارشوں کے باعث کورنگی کاز وے اور کراسنگ روڈ پر سیلابی صورت حال ہے، ایک بڑا ریلا روڈ پر گزر رہا ہے، جس سے قریبی آبادی مہران ٹاﺅن میں پانی داخل ہونے کا خدشہ ہے۔ٹریفک پولیس نے کورنگی کازوے اور کراسنگ مکمل طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دیئے ہیں، جب کہ مہران ٹاﺅن میں حفاظتی اقدامات کے لیے انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب ملیر ندی میں پانی کی سطح کم ہونے کے بعد ایم نائن لنک روڈ پر ٹریفک بحال کر دیا گیا ہے۔سپر ہائی وے سے نیشنل ہائی وے تک ہیوی ٹریفک کی آمد و رفت بحال ہو گئی ہے۔کئی گھنٹے سڑک بند ہونے کے باعث لنک روڈ پر ٹریفک کا دباﺅ ہے۔

Previous Post

اشتہاری ملزمان سے ملاقات پر شہباز شریف کی نااہلی کی درخواست خارج ،آپ کلائنٹ کو گائیڈ کیے بغیر عدالت میں لے آتے ہیں‘ جسٹس شاہد وحید

Next Post

زکریا ایکسپریس کا نجی کمپنی کے ساتھ ٹھیکہ ختم ۔22 اگست سے مذکورہ ٹرین پاکستان ریلوے کے حوالے

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
زکریا ایکسپریس کا نجی کمپنی کے ساتھ ٹھیکہ ختم ۔22 اگست سے مذکورہ ٹرین پاکستان ریلوے کے حوالے

زکریا ایکسپریس کا نجی کمپنی کے ساتھ ٹھیکہ ختم ۔22 اگست سے مذکورہ ٹرین پاکستان ریلوے کے حوالے

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper