• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید

No Result
View All Result

Home پاکستان

پی آئی اے اور نیویارک میں روز ویلٹ ہوٹل کو فروخت نہیں کیا جارہا، بلوچستان میں سبی، ہرنائی،خوست ریلوے سیکشن پر 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، سیکورٹی کلیئرنس ملتے ہی باقی کام بھی مکمل کر لیا جائے گا،سعد رفیق

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
August 19, 2022
in پاکستان
0
پی آئی اے اور نیویارک میں روز ویلٹ ہوٹل کو فروخت نہیں کیا جارہا،  بلوچستان میں سبی، ہرنائی،خوست ریلوے سیکشن پر 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، سیکورٹی کلیئرنس ملتے ہی باقی کام بھی مکمل کر لیا جائے گا،سعد رفیق
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے سینٹ کو بتایا ہے کہ پی آئی اے اور نیویارک میں روز ویلٹ ہوٹل کو فروخت نہیں کیا جا رہا، بلوچستان میں سبی، ہرنائی،خوست ریلوے سیکشن پر 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، سیکورٹی کلیئرنس ملتے ہی باقی کام بھی مکمل کر لیا جائے گا، سیاستدانوں کو ایک دوسرے کو گالیاں دینے کا سلسلہ بند کرنا چاہیے، جو سیاستدان اپنے سیاسی مخالفین سے بات نہیں کر سکتا وہ کچھ بھی بن سکتا ہے۔

جمعرات کو سینٹ میں سینیٹر سردار شفیق ترین کے توجہ دلاﺅ نوٹس کے جواب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نیویارک میں روز ویلٹ ہوٹل 1050 کمروں پر مشتمل سو سال پرانی عمارت ہے، اس کی مالیت ایک ارب ڈالر سے زائد ہے، اسے فروخت نہیں کیا جا رہا، اس کے بے پناہ مسائل اور طاقت ور یونین بڑا مسئلہ ہے، وہاں کی اتھارٹیز بھی یونین کی حمایت کرتی ہیں، کوویڈ 19کی وبا شروع ہونے کے بعد سے یہ ہوٹل بند ہے اور اسے چلانے کے لئے بھی بہت زیادہ مالی وسائل کی ضرورت ہے، ہماری رائے ہے کہ مالیاتی مشیر مقرر کر کے اسے ہم 49 منزلوں تک لے جا سکتے ہیں، ابھی اس کی 19 منزلیں ہیں، کچھ پیسے مل جائیں تو 300 سے 350 کمرے فعال ہو سکتے ہیں اور ہمارے اخراجات بھی پورے ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی پی آئی اے کی حالت بدلنے کے لئے حکومت سے کسی بیل آﺅٹ پیکج کی ضرورت ہے، ایوی ایشن پالیسی سے مسائل پیدا ہوئے، الزامات لگانے کی بجائے حقائق کو دیکھنا چاہیے، پی آئی اے میں بہتری آ رہی ہے، نئے جہاز بھی خریدے جا رہے ہیں اور تین چار سال بعد ہمیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر جانا ہی پڑے گا لیکن موجودہ حکومت پی آئی اے کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرے گی۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو ختم نہیں کر سکتیں یہ سیاسی حقیقت ہے، جمہوریت کو باہر سے کوئی کمزور نہیں کرتا، سیاستدان خود اسے کمزورکرتے ہیں، 36، 38 سال کا مارشل لااصل مسئلہ ہے، کوئی جیل جائے تو بغلیں نہیں بجانی چاہئیں، سب کی باری آنی ہے، پہلی مرتبہ کوئی سیاسی جماعت دیکھی ہے جو مخالفین کو غدار کہتی ہے جو سیاستدان بھی اپنے سیاسی مخالفین سے بات نہیں کر سکتا اور ان کے ساتھ بیٹھنے کے لئے تیار نہیں ہے وہ کچھ بھی بن سکتا ہے وہ سیاست دان نہیں بن سکتا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میں نے نیب کے موجودہ قانون سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا کیونکہ ہم نے کوئی غلط کام نہیں کیا، جب الزامات سن سن کر تنگ آ جاتے ہیں تو پھر جواب دینا پڑتا ہے، ہمارے لیڈر بھی ہماری طرح کے ہی انسان ہیں، ابھی بھی وقت ہے ایک دوسرے پر غلط الزامات لگا کر اور گالیاں دے کر پوری سیاسی برادری کو خراب نہ کیا جائے۔

Previous Post

افغانستان میں بھی رجیم چینج شروع ہو گیا ہے، چین کی رضا مندی کے بغیر سی پیک اتھارٹی ختم کرنا سامراجی ایجنڈا ہے،سابق وزیرداخلہ شیخ رشید

Next Post

لگژری اشیاءکی درآمد پر عائد پابندی ختم، حکومت کا بھاری ڈیوٹی لگانے کا اعلان لگژری اور غیرضروری اشیا کی درآمدات پر عائد پابندی ہٹانے اور درآمد شدہ اشیا پر 400 سے 600 فیصد ڈیوٹی عائد کی جائے گی، بڑی بڑی گاڑیوں پر ڈیوٹیز لگا دیں گے، مفتاح اسماعیل

Mian Tariq Javeed

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper