سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی) دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پرنچلے درجے کا سیلاب ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر (ڈی ای او سی) سیالکوٹ کے مطابق دریائے چناب میں سیلابی پانی کا بہاﺅ ایک لاکھ 3ہزار 409کیوسک ہے۔دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ سیالکوٹ کے مقام پر سیلابی پانی کی مجموعی گنجائش11لاکھ کیوسک ہے۔
سیالکوٹ میں کنگرہ کے مقام پر نالہ ڈیک میں سیلابی پانی کی سطح 2255 کیوسک ہے اورپانی کا بہاﺅ معمول کے مطابق ہے،نالہ ڈیک میں سیلابی پانی کی مجموعی گنجائش25ہزار کیوسک ہے۔ اورہ کے مقام پر نالہ ایک میں سیلابی پانی کی سطح 7106ہے اور یہاں نچلے درجے کا سیلاب ہے، نالہ ایک میں سیلابی پانی کی مجموعی گنجائش 25ہزار کیوسک ہے۔
نالہ پلکھو میں سیلابی پانی کی سطح 1212 کیوسک اور درمیانے درجے کا سیلاب ہے،نالہ پلکھو میں سیلابی پانی کی مجموعی گنجائش 3ہزار کیوسک ہےجبکہ نالہ بھیڈ میں سیلابی پانی کی سطح 180کیوسک ہے اور پانی کا بہاﺅ معمول کے مطابق ہے، نالہ بھیڈ میں سیلابی پانی کی مجموعی گنجائش 3ہزار 500کیوسک ہے۔



