کراچی( بیورو رپورٹ )
پاکستان ریلوے کا نظام اور کارنامہ ،آؤٹ سورس ٹرین میں ہونے والے مجرےپر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد نےنوٹس لے لیا تفصیلات کے مطابق
پاکستان ریلوے کی آؤٹ سورس تیز گام 7up اور 8 ڈاؤن ٹرین میں 75 ویں یوم آزادی کی رات مجرے کا اہتمام کیا گیا ۔ جس کا نوٹس وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لیا
لاہور ہیڈکوارٹر ریلوے سے ڈپٹی مارکیٹنگ مینیجر کامران سعید نے پرائیویٹ کمپنی ایم ایس این سی ایس پرائیویٹ لمیٹڈ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 دن میں رپورٹ طلب کرلی ہے وفاقی وزیر ریلوے نے تیزگام کی ڈائننگ کار میں ڈانس کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا، ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ترجمان ریلوے کے مطابق ٹرین کی کمرشل مینیجمنٹ پرائیویٹ آپریٹر کے پاس ہے جس کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
مناسب جواب اور وضاحت نہ دینے پر آپریٹر کا لائسنس کینسل کر دیا جائے گا۔ اور اسُ کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی ۔ اسی طرح ریلوے انتظامیہ کی مدعیت میں واقعے کے ذمہ داران کے خلاف متعلقہ تھانہ میں رپٹ بھی درج کرا دی گئی ہے۔ترجمان ریلوے کے مطابق یہ واقعہ 14 اگست کی شب ڈائننگ کار میں ہوا جہاں مسافر موجود نہیں ہوتے۔ اس ضمن میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے کی ہدایات پر انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث کسی ملازم کا تعلق پاکستان ریلویز سے نہیں ہے۔ ڈائننگ کار میں موجود عملہ پرائیویٹ آپریٹر کی طرف سے بھرتی کیا گیاہے۔۔

