ہیوسٹن(نمائندہ خصوصی)
پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جس کی قیادت ایک عورت نے کی اور خواتین کے حقوق کی بحالی پر کئی کام کئے۔
ان خیالات کا اظہار ہیوسٹن کے مقامی ریسٹورنٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےصدر پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے خالد اعوان نے کہا انہوں نے تقریب انعقاد پر شکریہ ادا کیا
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی یوایس اے وویمن ونگ کی صدرمحترمہ نصرت لغاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا
کہ آج کی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ چل رہی ہیں، محترمہ بے نظیر بھٹو ہمارے لیے رول ماڈل ہیں اور پیپلز پارٹی وومن ونگ میں پروفیشنل خواتین کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے۔ قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی وومن ونگ کی جانب سے خالد اعوان صدر پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے لئے ہیوسٹن کے مقامی ریسٹورنٹ میں ہائی ٹی کا اہتمام کیا گیا
جس کے انتظامات راحیلہ سلطان انفارمیشن سیکریٹری وومن ونگ نے سنبھالے پروگرام میں پارٹی کی خواتین نصرت لاشاری ، تخلیق لاشاری اور فرحانہ مرزا کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی حج کمیونٹی کی دیگر خواتین نے بھی شرکت کی ۔
پروگرام میں شریک خواتین نے پارٹی صدر خالد اعوان سے ملک کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ اور سوالات بھی کیے گئے ساتھ ہی وومن ونگ میں شمولیت کی بھی یقین دہانی کروائی
اس موقع پر وومن ونگ کی پریذیڈنٹ نصرت لغاری نے صدر خالد اعوان کو ونگ میں خواتین کی شمولیت اور کارکردگی سے آگاہ کیا ساتھ ہی اُن کے ہیوسٹن دورے کو سراہا۔
آخر میں راحیلہ سلطان اور جنرل سیکریٹری فرحانہ مرزا نے تمام خواتین کی آمد پر ُان کا شکریہ ادا کیا۔

