کوئٹہ ( نمائندہ خصوصی)رکنِ صوبائی اسمبلی بلوچستان ۔ایمان پاکستان ٹرسٹ کی چیئرپرسن اور بلوچستان عوامی پارٹی کے شعبہ خواتین کی سربراہ محترمہ فرح عظیم شاہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں مولانا فضل الرحمن کی تقریر پر
ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ جس علاقے سے الیکشن جیت کر آئے ہیں، کیا کبھی وہاں کا دورہ کیا؟ کیا آپ نے وہاں کے لوگوں کا حال پوچھا؟ وہاں ایسے لوگ بھی ہیں جن کے پاؤں میں چپل تک نہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کے ہاتھ میں قرآن ہے، لیکن آپ نفرتیں پھیلا رہے ہیں اور پاکستان اور شہداء کی تذلیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ قوم اس بات کو کبھی
برداشت نہیں کرے گی۔فرح عظیم شاہ نے مطالبہ کیا کہ مولانا فضل الرحمن پاکستان اور پاکستانی قوم سے معافی مانگیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کے مطابق جہاد اور شہادتیں پیسوں کے لیے ہوتی ہیں، تو ہم آپ کو ماہانہ 20 لاکھ روپے دیں گے، آپ اپنے بچوں کے ساتھ بارڈر پر جا کر لڑیں۔

