کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہومیو پیتھک فزیشنز سوسائٹی کا ایک اہم اعلیٰ سطحی اجلاس()کے ہیڈ آفس واقع تاج میڈیکل کمپلیکس، ہمدرد یونیورسٹی اسپتال، کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت بانی پاکستان ہومیو پیتھک فزیشنز سوسائٹی ہومیو پیتھک ڈاکٹر سید جاوید حسین شاہ اور چیئرمین ہومیو پیتھک ڈاکٹر عابد علی نے کی۔اجلاس میں PHPS کے صدر ہومیو پیتھک ڈاکٹر شاہد آرائیں، صدر ویمن ونگ ہومیو پیتھک ڈاکٹر نازیہ صابری، نائب صدر سندھ ڈاکٹر عبدالحق واحدی، ہومیو پیتھک ڈاکٹر جاوید اقبال بھٹی، ہومیو پیتھک ڈاکٹر عبدالمطلب، ڈاکٹر ریاض اور
معروف ٹی وی اینکر و میزبان ہومیو پیتھک ڈاکٹر سمیرا الطاف نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں ہومیوپیتھک نظامِ طب کی ترقی، معیاری تعلیم، جدید تحقیق، پیشہ ورانہ تربیت اور ہومیوپیتھک فزیشنز کی تعلیمی اپ گریڈیشن کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ شرکاءنے اس امر پر اتفاق کیا کہ ہومیوپیتھی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے جامعات، تحقیقی اداروں اور پیشہ ورانہ تنظیموں کے درمیان مضبوط تعاون ناگزیر ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بانی PHPS ہومیو پیتھک ڈاکٹر سید جاوید حسین شاہ نے کہا کہ جدید دور میں ہومیوپیتھی کی مو¿ثر نمائندگی کے لیے سائنسی تحقیق، معیاری تعلیم اور بین الاقوامی معیار کے تحقیقی مراکز کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہومیو پیتھک فزیشنز سوسائٹی ریسرچ سینٹر کے قیام، BHMS ڈگری پروگرام کے اجراء، جدید نصاب، علمی ترقی اور ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی تعلیمی و پیشہ ورانہ اپ گریڈیشن کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے گی۔چیئرمین PHPS ہومیو پیتھک ڈاکٹر عابد علی نے کہا کہ سوسائٹی کا مقصد ہومیوپیتھی کو تحقیق، تعلیم اور عملی خدمات کے میدان میں نئی بلندیوں تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ PHPS ایسے تمام ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کو ایک مو¿ثر پلیٹ فارم فراہم کرے گی جو سائنسی تحقیق، کلینیکل اسٹڈیز اور جدید علمی سرگرمیوں میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

