اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کا پانی پر ناقابل تنسیخ حق ہے۔ پیر کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پانی ہماری بقا ہے جس کا ہر صورت تحفظ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ
طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل رکھنے کی ناکام کوشش کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اور نہ ہی اخلاقی جواز ہے، اس اقدام سے بھارت کو شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا، یہ اقوام متحدہ کے توثیق شدہ ’’ون واٹر ون وژن‘‘ کے اصول کی صریح خلاف ورزی ہے۔

