• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home کھیل

فٹبال ورلڈکپ 2026 :ناروے نے برازیل کو دو ایک سے ہراکر تاریخ رقم

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 6, 2026
in کھیل
0
فٹبال ورلڈکپ 2026 :ناروے نے برازیل کو دو ایک سے ہراکر تاریخ رقم
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ناروے نے ورلڈکپ فائنل کے لیے فیورٹ جانی جانے والی برازیل جیسی ٹیم کو شکستِ فاش دے دی ۔فٹبال کا آج ایک بہترین میچ ہوا۔ برازیل کو ناروے نے نہیں ہرایا وہ خود ہارے ہیں۔پانچ بار کی چیمپئن ٹیم برازیل پچھلے سات آٹھ ورلڈکپس سے کوارٹر فائنل تک رسائی کرنے والی اب ورلڈکپ سے باہر ہوچکی ہےمیچ کے شروع ہوتے ہی لگ بھگ تیسرے منٹ میں ہی ناروے ایک گول مار چکا تھا مگر وہ آف سائڈ قرار دیا گیا تو لگا کہ قسمت آج ناروے سے روٹھی ہوی ہے مگر ہوا اس کا الٹ جب چند ہی منٹ بعد برازیل کو پنالٹی مل گئی، پھر کیا تھا برازیلین فینز میں جشن کا سماں تھا کہ 1990 سے لیکر آج کے میچ تک کبھی ایسا نہیں ہوا کہ ورلڈکپ میچ میں پنالٹی مل جائے اور برازیل گول اسکور نہ کرے۔ پنالٹی مارنے کے لیے ونی جونیئر کو چھوڑ کر چاچا انچلوٹی نے برونو کو لانے کا مشورہ دیا ہوگا۔ مگر برونو کو کہاں پتا تھا کہ سامنے نارویجین گول کیپر اویان نیلینڈ تھا۔ جو آج اپنے کیریر کا بہترین میچ کھیلنے والا تھا۔ پھر فلک نے وہ منظر دیکھا جو چالیس برس سے کسی نے نہیں دیکھا تھا، سیٹی بجی ، برونو آیا ، کک ماری اور یہ کیا ! اسٹیڈیم جو ہزاروں برازیلین فینز سے کھچا کھچ بھرا تھا اس کو سانپ سونگھ چکا تھا، سناٹا چھا گیا تھا کہ اویان نے پنالٹی روک لی تھی۔ اس ورلڈکپ کے حیران کرنے والے مناظر کی آپ فہرست جب بھی بنائیں گے تو یہ منظر شاید صفِ اول میں جگہ بنائے گا۔
برازیل غلطی کرچکا تھا اور اس کا خمیازہ بھگتا بھی! مگر قدرت نے برازیل کو یوں مکمل بے یار و مددگار نہیں چھوڑا، برازیل کو دوسرا گول کرنے بالکل آسان موقع اس وقت ملا جب 57 یا 58 منٹ کے بعد چاچا انچلوٹی نے میتھیس کنیا کی جگہ ایک نوجوان لڑکا اینڈرک میدان میں اتارا، ٹھیک اگلے ہی منٹ اینڈرک کو ہی گول کرنے کا بھرپور موقع ملا جب اس کے اور گول کیپر اویان کے درمیان کوئی بھی نہ تھا، سب کو یقین ہو چلا تھا کہ یہ تو یقینی گول ہے مگر یہاں ہوی اینڈرک اور برازیل کی دوسری غلطی جب اینڈرک کی شاٹ گول سے ہی سائڈ پہ چلی گئی اور ناروے کے فینز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔صرف یہی نہیں بلکہ نارویجین گول اویان نے کئی شاٹس جو یقینی گولس ہوسکتے تھے وہ بچا کر تاریخ میں پہلی بار اپنی ٹیم کو کوارٹر فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہےناروے کے گول کیپر اورجن نائیلینڈ نے پنالٹی روکی، برازیل کے خلاف کسی ورلڈکپ میچ میں ملی کسی پنالٹی کو روکنا کئی دہائیوں بعد ہی ممکن ہوتا ہے، آخری بار ایسا چالیس برس پہلے 1986 ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں فرانس کے گول کیپر جول بیٹس نے برازیل کے زیکو کی پنالٹی روکی تھی، اس کے بعد آج نارویجین گول کیپر اورجن نائیلینڈ نے برونو کی پنالٹی روک کر ناممکن سمجھے جانے والے کام کو ممکن بنادیا تھا۔ستر منٹ بعد میدان میں اترا وہ کھلاڑی جس کا طرح سب کو انتظار ! نیمار جونیئر ! جو برازیل کی طرف سے انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ گولس (80) کرچکا ہے مگر نیمار نے جب تک گول مارا تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔نیمار کا آنا برازیل کے لیے قطعی خوش آئند ثابت نہ ہوسکا کہ ناروے کے ببر شیر وائکنگ ارلنگ ہالینڈ نے ایک نہایت ہی خوبصورت ہیڈر پہ 79ویں منٹ میں پیارا سا گول مار دیا تھا۔

ارلنگ ہالینڈ کے کیا کہنے! اس بندے پہ ایک ہی لفظٹ جچتا ہے اور وہ ہے ‘گول مشین’
یہی کافی نہیں تھا ، ہالینڈ کو پتا تھا برازیل والے کبھی بھی گول مار سکتے ہیں تو دس منٹ بعد ٹھیک 90ویں منٹ میں ہالینڈ ایک ایسا گول مارا کہ سب ششدر رہ گئے کہ یہ ہوا کیسے! بوکس سے باہر شاٹ مارنا وہ بھی جب دو ڈفینڈر بالکل سامنے ہو اور گیند جائے ڈفینڈر کی ٹانگوں کے بیچوں بیچ سے ، پھر گول کیپر بھی جس کو نہ پکڑ پائے ایسی تھی ہالینڈ کی نیٹ کو پھاڑتی ہوی شاٹ! ناروے والے یہیں جشن منا رہے تھے برازیل والے مایوس ہوچکے90 منٹس پورے ہوچکے تھے، ایکسٹرا سات منٹ کا وقت دیا گیا، پھر ناروے کے ساتھ انہونی ہوی ، پنالٹی ایریا میں ایک نارویجین کی کہنی ایک برازیلین کے چہرے سے ٹکرا گئی اور برازیل کو پنالٹی بالکل ساتویں منٹ میں مل گئی، ماحول گرم ہوچکا تھا، برازیلین اور نارویجین کھلاڑی جنھوں نے پورا میچ سکون والا اور کم فاؤلز والا کھیلا، 90 منٹس تک تو ایک بھی ییلو کارڈ نہیں ملا تھا، ایکسٹرا ان منٹس میں نیمار کو ییلو کارڈ ملا اور انھی ایکسٹرا منٹس میں دونوں ٹیمز کے کھلاڑیوں کی ٹھیک ٹھاک مڈبھیڑ ہوتی دکھائی دی، خیر ان آخری پلوں میں اس ملنے والی پنالٹی کی وجہ سے ناروے کے گول کیپر کو کلین شیٹ نہ مل سکی ۔ پنالٹی نیمار نے ماری مگر اس کک سے پہلے گول کیپر اور نیمار دور سے ہی اپنی اپنی پوزیشنز پہ کھڑے کھڑے نہ جانے کیا کیا کہتے رہے پھر ہوی کک پھر ہوا نیمار کا گول اور چند سیکنڈز بعد بجی سیٹی اور میچ ہوا دو ایک سے ناروے کے نام۔اور پھر نیمار اپنی قسمت کے ہاتھوں مجبور آنسو بہاتا روتا رہا، یہ منظر دیکھ کلیجہ کٹ کر رہ گیا ۔

خیر اب آتے ہیں رکارڈز کی طرف ؛
ارلنگ ہالینڈ گول مشین ہے، ناروے کے لیے انٹرنیشنل میچز میں آج کے دونوں گولس ملاکر 54 میچز میں اس کے 62 گولس ہوچکے ہیں ، اس ورلڈکپ میں اس کے سات گولس ہوگئے ہیں جو امباپے اور میسی کے برابر ہیں۔برازیل 2002 کے بعد کوئی بھی ورلڈکپ نہیں جیت پائی ، اس کے بعد جب اس کو باہر کیا کسی یورپین ٹیم نے ہی باہر کیا۔
ارلنگ ہالینڈ کو ہر میچ کی طرح اس بار بھی کم سے کم بال ملا مگر جب گیند اس کو ملتی ہے وہ اپنا فن دکھانا جانتاہے، آج اس نے چار شاٹس ماریں، تین ٹارگیٹ پہ تھیں جس میں سے دو گولس ہوے۔برازیل کے پاس فقط 34 فیصد بال کا قبضہ رہا باقی 66 فیصد تو ناروے والے کنٹرول کیے رہے؛ پچھلے 60 برسوں کے ورلڈکپ میچز میں 1966 سے لیکر اب تک کسی نے برازیل کو اتنا بے بس نہیں کیا جتنا آج ناروے نے کیا ہے، ان گزری چھے دہائیوں میں کبھی کسی ورلڈکپ میچ میں ایسا نہیں ہوا کہ برازیل کے پاس گیند کا چالیس فیصد پزیشن نہ رہا ہو، آج پہلی بار ایسا ہوا۔ارلنگ ہالینڈ آٹھواں کھلاڑی ہے جس نے اپنے پہلے ورلڈکپ میں ہی سات گولس کردیے ہیں، آخری بار تو ایسا 1974 میں ہوا تھا کہ کسی نے اپنے پہلے ہی ورلڈکپ میں اتنے گولس اسکور کیے ہوں۔میسی ، امباپے اور اب ہالینڈ! تینوں کے سات گولس! یہ ورلڈکپ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ تین تین کھلاڑیوں نے سات سات گولس اسکور کیے ہیں۔برازیل راؤنڈ 16 میں ورلڈکپ سے باہر، اتنی جلدی برازیل کا باہر ہونا پچھلی بار 1990 میں دیکھا گیا تھا۔ناروے نے کبھی برازیل کے خلاف کوئی میچ نہیں ہارا، پانچ میچز میں سے تین جیتے اور دو ڈرا ہوے۔ ناروے کے علاؤہ باقی جس جس ٹیم سے بھی برازیل کا سامنا ہوا ہے اس ٹیم کو ہرا چکی ہے۔برازیل کو دو پنالٹیز ملیں پھر بھی ہار کر وہ گھر جارہے ہیں، یہ چوتھی بار ایسا ورلڈکپ تاریخ میں ایسا ہوا ہے کہ کسی ٹیم کو ناک آوٹ میچ میں دو دو پنالٹیز ملی ہوں اور پھر بھی وہ ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوے ہیں۔1994 سے 2022 تک مسلسل کوارٹر فائنل تک لازمی طور پر رسائی حاصل کرنے والی برازیل ٹیم اب کی بار راؤنڈ میں ہی باہر ہوچکی ہے

https://www.tariqjaveed.com/wp-content/uploads/2026/07/WhatsApp-Video-2026-07-07-at-12.18.45-AM.mp4
https://www.tariqjaveed.com/wp-content/uploads/2026/07/WhatsApp-Video-2026-07-07-at-12.18.45-AM-1.mp4
پچھلی پوسٹ

‏خیر بخش مری،جدید بی ایل اے کے نظریہ دان ‏اور بلوچستان میں دہشت گردی کے معمار

اگلی پوسٹ

سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کا پانی پر ناقابلِ تنسیخ حق ہے، عطاء اللہ تارڑ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کا پانی پر ناقابلِ تنسیخ حق ہے، عطاء اللہ تارڑ

سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کا پانی پر ناقابلِ تنسیخ حق ہے، عطاء اللہ تارڑ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper