کوئٹہ ( نمائندہ خصوصی)بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی خواتین ونگ کی صدر اور رکن صوبائی اسمبلی محترمہ فرح عظیم شاہ نے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں بلوچستان کے معروف کاروباری شخصیت محمد ہاشم خان نورزئی کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت عمل ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔۔۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ
واقعات نہ صرف صوبے کےامن و استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ عوام میں خوف و ہراس بھی پھیلاتے ہیں۔ انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ اس اندوہناک واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسےافسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔میڈم فرح عظیم شاہ نےمرحوم محمد ہاشم خان نورزئی کی مغفرت،درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی اس غم کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

