اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)وزارتِ داخلہ نے ملک بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 10 جولائی 2026 سے ایسے افغان شہریوں کے خلاف قانونی کارروائی
کی جائے گی جو بغیر قانونی دستاویزات یا مؤثر ویزا کے پاکستان میں مقیم ہیں۔حکومت نے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز، آئی جیز اور اسلام آباد انتظامیہ کو غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کے پلان (IFRP) پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے، جبکہ 11 جولائی سے روزانہ کارروائیوں کی رپورٹ وزارتِ داخلہ کو ارسال کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
