• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کی نجکاری کے عمل میں پہلی مالیاتی تکمیل پر اطمینان کا اظہار

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 29, 2026
in پاکستان
0
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کی نجکاری کے عمل میں پہلی مالیاتی تکمیل پر اطمینان کا اظہار
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کی نجکاری کے عمل میں پہلی مالیاتی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اسے پاکستان کی نجکاری کی تاریخ کا ایک تاریخی سنگ میل قرار دیتے ہوئے قوم کو مبارکباد دی ہے۔ پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نجکاری کمیشن پاکستان نے پیر کو پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں پہلی مالیاتی تکمیل کامیابی سے مکمل کرتے ہوئے شیئر پرچیز اینڈ سبسکرپشن ایگریمنٹ کے تحت تمام پیشگی شرائط پوری ہونے کے بعد ایئرلائن کا انتظامی کنٹرول عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ کی قیادت میں سرمایہ کار کنسورشیم کے حوالے کر دیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے اس مرحلے کی کامیاب تکمیل ان کی حکومت اور پوری پاکستانی قوم کے لیے باعث اطمینان ہے۔ اس سے یہ ثابت ہوا ہے کہ پیچیدہ اور سٹریٹجک نوعیت کے قومی معاملات بھی شفاف، مسابقتی اور بروقت انداز میں ٹیم ورک اور ’’پورے حکومتی نظام کے مشترکہ طرز عمل ‘‘ کے ذریعے کامیابی سے مکمل کیے جا سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس پیش رفت سے نہ صرف پی آئی اے کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے بلکہ یہ حکومت کے وسیع تر معاشی اصلاحاتی ایجنڈے میں بھی ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی کامیابی ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے، اصلاحات پر کاربند ہے اور معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پہلی مالیاتی تکمیل کے ساتھ ہی ہم پی آئی اے کو اس کا ماضی کا وقار بحال کرنے کے مزید قریب آ گئے ہیں۔ حکومت ملازمین، مسافروں اور صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں جبکہ انتظامی منتقلی اور فضائی آپریشنز کے بلا تعطل تسلسل کو جاری رکھنے کو یقینی بنایا جائے گا۔ تمام متعلقہ ہوابازی قوانین اور ریگولیٹری نگرانی بدستور نافذ العمل رہیں گے۔ وزیراعظم نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے کردار اور انتھک محنت کو سراہا۔وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ان کی پوری ٹیم کو اس کامیاب ٹیم ورک پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، نجکاری امور کے مشیر محمد علی، کابینہ کمیٹی برائے نجکاری اور نجکاری کمیشن کے ارکان کی خدمات کو بھی سراہا جن کی کاوشوں سے یہ اہم قومی معاملہ کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچا۔

پچھلی پوسٹ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بلوچستان اسمبلی کے پارلیمانی لیڈرز اور اراکین پر مشتمل وفد کی ملاقات

اگلی پوسٹ

مون سون کا آغاز یکم جولائی سے متوقع، موسلادھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،محکمہ موسمیات

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
مون سون کا آغاز یکم جولائی سے متوقع، موسلادھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،محکمہ موسمیات

مون سون کا آغاز یکم جولائی سے متوقع، موسلادھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،محکمہ موسمیات

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper