• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

مون سون کا آغاز یکم جولائی سے متوقع، موسلادھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،محکمہ موسمیات

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 30, 2026
in پاکستان
0
مون سون کا آغاز یکم جولائی سے متوقع، موسلادھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،محکمہ موسمیات
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی):محکمہ موسمیات نے ملک میں مون سون بارشوں کے پہلے سپیل کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جولائی 2026 کے پہلے ہفتے کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 30 جون کی شام یا رات ایک مغربی ہوا کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، اس دوران بحیرہ عرب سے آنے والی مرطوب ہوائیں ملک کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں مسلسل اثر انداز رہیں گی جبکہ خلیج بنگال سے مرطوب ہوائیں 2 جولائی سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کی توقع ہے، ان موسمی نظاموں کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا باقاعدہ آغاز متوقع ہے۔پیش گوئی کے مطابق یکم سے 6 جولائی کے دوران کشمیر میں مختلف مقامات پر آندھی، گرج چمک اور وقفے وقفے سے بارش ہوگی جبکہ چند علاقوں میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ خیبرپختونخوا میں یکم سے 5 جولائی تک بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر شدید بارش متوقع ہے۔ اسی طرح پنجاب میں یکم سے 6 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، لاہور اور دیگر بالائی اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ بعض علاقوں میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔گلگت بلتستان میں بھی یکم سے 5 جولائی کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات، سولر پینلز، بجلی کے کھمبوں اور بل بورڈز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ 2 سے 6 جولائی کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے سیاحوں اور مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیش گوئی کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دوران سفر انتہائی احتیاط برتیں۔کسانوں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی زرعی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کریں اور مویشیوں کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات یقینی بنائیں۔ بارشوں کے اس سلسلے کے باعث ملک بھر میں جاری شدید گرمی اور حبس کی شدت میں بتدریج کمی آنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے تمام متعلقہ محکموں، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور ہنگامی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

پچھلی پوسٹ

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کی نجکاری کے عمل میں پہلی مالیاتی تکمیل پر اطمینان کا اظہار

اگلی پوسٹ

مودی حکومت میں ریاستی ادارے آپس میں ہی دست وگریباں، پولیس اور فوج میں تصادم

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
مودی حکومت میں ریاستی ادارے آپس میں ہی دست وگریباں، پولیس اور فوج میں تصادم

مودی حکومت میں ریاستی ادارے آپس میں ہی دست وگریباں، پولیس اور فوج میں تصادم

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper