• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

اساتذہ برادری کی جانب سے شیخ الجامعہ کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک کی مذمت ۔

جامعہ کے تعلیمی و انتظامی ماحول کو متاثر کرنے کی کوششوں پر تشویش:واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات اور حقائق سامنے لانے کا مطالبہ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 21, 2026
in پاکستان
0
اساتذہ برادری کی جانب سے شیخ الجامعہ کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک کی مذمت ۔
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر): وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عنایت علی شاہ، روسائے کلیہ، صدور شعبہ جات اور اساتذہ برادری نے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کے ساتھ پیش آنے والے حالیہ واقعے پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جامعہ کے تعلیمی اور انتظامی ماحول کو دانستہ طور پر متاثر کرنے کی بعض کوششیں نہ صرف ادارے کے وقار کے لیے نقصان دہ ہیں بلکہ طلبہ کے تعلیمی مفادات کے بھی منافی ہیں۔مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ شیخ الجامعہ کے امتحانی مراکز کے معمول کے دورے کے دوران پیش آنے والے واقعے کو بعض عناصر کی جانب سے غیرضروری تنازعے کی شکل دی گئی۔ اساتذہ برادری کے مطابق شیخ الجامعہ کی جانب سے کسی نامناسب گفتگو یا رویے کا کوئی قابلِ اعتماد ثبوت سامنے نہیں آیا، جبکہ اس حوالے سے پھیلائی جانے والی بعض اطلاعات حقائق سے مطابقت نہیں رکھتیں۔بیان میں کہا گیا کہ اختلافِ رائے ہر فرد کا جمہوری اور آئینی حق ہے، تاہم اس حق کے استعمال میں شائستگی، برداشت، ادارہ جاتی ضابطوں اور تعلیمی روایات کا احترام ملحوظِ خاطر رکھنا ضروری ہے۔ احتجاج یا اختلاف کے نام پر ایسے اقدامات جو جامعہ کے نظم و نسق، تدریسی سرگرمیوں اور طلبہ کے تعلیمی مستقبل کو متاثر کریں، کسی طور قابلِ قبول نہیں۔اساتذہ برادری نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ چند عناصر اپنے مخصوص مفادات اور سیاسی ایجنڈوں کے تحت جامعہ میں بے چینی اور انتشار کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ مذموم پروپیگنڈے، بے بنیاد الزامات اور دباؤ کے ذریعے یونیورسٹی کو یرغمال نہیں بنایا جا سکتا اور نہ ہی کسی سیاسی مقصد کے حصول کے لیے شیخ الجامعہ کو زبردستی استعفیٰ دینے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔بیان میں زور دیا گیا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی، انتظامی استحکام اور تعلیمی بہتری کا دارومدار ایک مضبوط، مستقل اور بااختیار نظام پر ہے۔ بعض عناصر اساتذہ کے جائز مطالبات کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے جامعہ میں عارضی انتظامی ڈھانچے اور اپنی اجارہ داری کو برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں، جس کے لیے وہ جامعہ، اساتذہ برادری اور انتظامیہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے سے بھی گریز نہیں کر رہے۔رجسٹرار، روسائے کلیہ، صدور شعبہ جات اور اساتذہ برادری نے جامعہ کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے اپیل کی کہ وہ ذاتی اور گروہی مفادات سے بالاتر ہو کر ادارے کے وقار، تعلیمی سرگرمیوں کے تسلسل، تحقیق کے فروغ اور طلبہ کے بہتر مستقبل کو مقدم رکھیں۔بیان کے اختتام پر حکومتِ پاکستان، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ حالیہ واقعے کی شفاف، غیرجانبدارانہ اور جامع تحقیقات کرائی جائیں تاکہ حقائق منظرِ عام پر آئیں، غلط فہمیوں کا ازالہ ہو اور ذمہ دار عناصر کا تعین قانون اور ضابطوں کے مطابق کیا جا سکے۔

پچھلی پوسٹ

بچوں کے باعزت مستقبل کیلئے سرکاری و نجی شعبے کے درمیان تعاون ناگزیر ہے،سارہ احمد

اگلی پوسٹ

شہر قائد کی شاہراہوں پر نصب بڑے اور بھاری اشتہاری بل بورڈز شہریوں کی جان و مال کے لیے ایک سنگین خطرہ عوام میں شدید تشویش

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
شہر قائد کی شاہراہوں پر نصب بڑے اور بھاری اشتہاری بل بورڈز شہریوں کی جان و مال کے لیے ایک سنگین خطرہ  عوام میں شدید تشویش

شہر قائد کی شاہراہوں پر نصب بڑے اور بھاری اشتہاری بل بورڈز شہریوں کی جان و مال کے لیے ایک سنگین خطرہ عوام میں شدید تشویش

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper