اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) :وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے ملاقات کی ۔ منگل کو
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سندھ سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی ۔ اس کے علاوہ ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادل خیال کیا گیا۔

