اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے اٹک کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ایوان صدر کے پریس ونگ سے منگل کو
جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

