لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کے 35 ویں اجلاس میں ایران،امریکہ معاہدے پر خصوصی قرارداد منظورکی گئی۔ صوبائی کابینہ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ڈپٹی پرائم منسٹر اسحاق ڈار کی خدمات کو سراہا گیا اور خراج تحسین پیش کیاگیا۔ صوبائی کابینہ کی قرارداد کہاگیا ہے کہ ایران، امریکہ معاہدے سے پاکستان کی سفارتی کامیابی پر ہر پاکستانی کاسر فخر سے بلند ہے۔ پاکستان نے موثر سفارت کاری سے دنیا کو خونریزی اور معاشی بحران سے بچایا۔پاکستان کی شاندار اور بے مثال سفارت کاری سے دنیا میں امن واستحکام کا نیا سورج طلوع ہورہا ہے۔ پاکستان آج پوری دنیا کے لیے امن، تدبر اور ذمہ
دار قیادت کی مثال بن چکا ہے۔قبل ازیں صوبائی کابینہ کے اجلاس میں نئے مالی سال2026-27 کیلئے 5903.5 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا گیا۔ صوبائی سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل نے نئے مالی سال 2026-27 کے بجٹ پر صوبائی کابینہ کو بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوامی فلاح و بہبود کے پراجیکٹس کے لئے اپنے صوبائی وسائل بڑھانے کی ہدایت کی بجٹ میں پہلی مرتبہ پنجاب ریونیواتھارٹی کے اہداف میں 55 فیصداور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کے اہداف میں 77 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر پنجاب کے اپنے ریونیو اہداف 42.7فیصد بڑھا دیئے گئے ہیں۔ اجلاس میں صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اور پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی۔ میونسپل کارپویشن کو 22 ارب روپے کی امدادی گرانٹ د ینے کی بھی منظوری دی گئی۔سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر بریفنگ دی اور علالت کے باوجود رہنمائی فراہم کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنوبی پنجاب سمیت دوردراز علاقوں میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے لئے مجموعی تخمینہ 31 ارب روپے ہے۔وزیراعلیٰ دیہی صفائی پروگرام کیلئے 300ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ پنجاب کی تمام تحصیلوں میں 2ہزار الیکٹرو بسیں فراہم کی جائیں گی۔ پنجاب میں کم آمدن والے طبقے کی معاونت کے لئے ٹارگٹڈ سبسڈیز کی مد میں 67.2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ایگریکلچر، ایکوکلچر اینڈ لائیوسٹاک میں 9.4 فیصد، کلائمنٹ ریزیلنس انوائرمنٹ سسٹین ایبلٹی میں 6.5،اکنامک ٹرانفارمیشن 19.3 فیصد ہوگا۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ای موبیلٹی (ٹرانسپورٹ) 8.9، ہیومین کیپٹل انویسمنٹ اینڈ سوشل
ڈویلپمنٹ 30.1 فیصد، اربن اینڈ رورل انفراسٹرکچر 21.2، یوتھ ایمپارومنٹ اینڈ سکل ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل اکانومی کا شیئر 4.7 فیصد ہوگا۔ کلائمنٹ اینڈ ایکولوجی کا شیئر 5 فیصد، گورننس لاء اینڈ آرڈر 10 فیصد، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ 16 فیصد، اکنامک سیکٹر 14 فیصد، سروسز سیکٹر11، سوشل سیکٹر 44 شیئر ہوگا۔ حکومت پنجاب 15 ڈیپارٹمنٹس میں نوجوانوں کے لئے 100117 ملین روپے خرچ کرے گی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ صنفی مساوات کے لئے 12 ڈیپارٹمنٹس میں 87039 ملین روپے خرچ ہوں گے۔ کچہ ایریا ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 53 ڈویلپمنٹ پراجیکٹ 38.9 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پہلی مرتبہ کچہ ایریا میں رجسٹریشن وغیرہ کے لئے نادرا وین بھیجی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پچھلے 2سال میں پنجاب نے ہر شعبہ میں قابل ذکر اورنا قابل تردیدترقی کی۔ فلڈ میں پنجاب نے تاریخی ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیا۔ ٹیم ورک کرکے مالیاتی خسارے کو پورا کریں گے، کسی پراجیکٹ پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ وفاق نے نہ صرف پنجاب کا شیئر کم کیا بلکہ ٹیکس کی ایک مد کو آئی ایم ایف ڈاکو منٹ میں ڈال دیا، اس کے باوجود مایوس نہیں۔
