لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیاگیا۔ گوجرانوالہ میں کھلی کچہری آج قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول مین جی ٹی روڈ گوجرانوالہ میں ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چیئرپرسن کمپلین سیل صائمہ فاروق صبح10بجے سے دوپہر 12بجے تک
عوامی شکایات سنیں گی۔کھلی کچہری میں 10سرکاری محکموں کے سربراہان بھی موجودہوں گے۔کھلی کچہری میں کمشنر گوجرانوالہ محمد علی،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوگوجرانوالہ طیب حیات موجود ہوں گے۔کھلی کچہری میں منیجنگ ڈائریکٹر واسا گوجرانوالہ احد ڈوگر،چیف پولیس آفیسرگوجرانوالہ غیاث گل،ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ خرم شہزاد وڑائچ،سی ای او جی ڈبلیو ایم سی عبدالرزاق ڈوگر،ایس ای ہائی وے گوجرانوالہ نعمان اشرف،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ گوجرانوالہ عمر راٹھور،چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن گوجرانوالہ عطیہ ارشد ملک بھی شریک ہوں گے۔ کھلی کچہری میں عوام کی پیش کردہ شکایات پر موقع پر احکامات جاری ہوں گے۔

