• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹس پر ویزا کی شرط ختم کرنے کا معاہدہ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 2, 2026
in پاکستان
0
پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹس پر ویزا کی شرط ختم کرنے کا معاہدہ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

روم۔(نمائندہ خصوصی):پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹس پر ویزا ختم کرنے کا معاہدہ ہوا ہے۔اٹلی میں پاکستان کے سفیر علی جاوید اور اٹلی کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل سفیر ریکارڈو گواریگلیا نے حال ہی میں سفارتی پاسپورٹس پر ویزا کی شرط ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے۔ منگل کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق یہ باوقار دستخطی تقریب یہاں اٹلی کی وزارت خارجہ میں منعقد ہوئی۔تقریب سے قبل دونوں معزز شخصیات کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔ فریقین نے دوطرفہ سٹریٹجک تعاون کی وسعت، رفتار اور مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے روایتی دوستانہ اور تعمیری تعلقات، نیز اقوام متحدہ اور یورپی یونین سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کے مختلف پہلوئوں کا جائزہ لیا۔دونوں جانب سے اس معاہدے کو باہمی اعتماد اور دوستی کا مظہر قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان موجود وسیع دوطرفہ تعاون اور تبادلوں کے نظام میں ایک اہم اضافہ ہے۔ اس معاہدے سے سفارتی وفود کے تبادلوں میں آسانی پیدا ہوگی اور دوطرفہ روابط مزید مضبوط ہوں گے۔دونوں ممالک کے درمیان اس وقت متعدد دیگر معاہدوں پر بھی غور جاری ہے جبکہ جامعات اور تھنک ٹینکس کے درمیان 21 مفاہمتی یادداشتیں (ایم او یوز) موجود ہیں اور دونوں حکومتوں کے درمیان سیاحت، ثقافت، سائنس و ٹیکنالوجی، کھیل، اعلیٰ دفاعی تعلیم اور منشیات کی سمگلنگ کے خلاف تعاون سمیت مختلف شعبوں میں 15 معاہدے طے پا چکے ہیں۔دفاعی تعاون کا معاہدہ 2009ء میں، وزرائے خارجہ کے درمیان ’’سٹریٹجک انگیجمنٹ پلان‘‘ 2013ء میں جبکہ ’’مشترکہ اقتصادی کمیشن‘‘ 2005ء میں قائم کیا گیا۔ سرمایہ کاری کے تحفظ کا معاہدہ 1997ء میں، دوہری شہریت کا معاہدہ 1983ء میں اور حوالگی مجرمان کا معاہدہ 1972ء میں طے پایا تھا۔اس سے قبل 7 مئی 2025ء کو پاکستان اور اٹلی نے اسلام آباد میں ’’لیبر موبیلیٹی اینڈ مائیگریشن‘‘ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے جو کسی یورپی ملک کے ساتھ پاکستان کا پہلا لیبر معاہدہ ہے۔اس کے تحت پاکستانی افرادی قوت کو اٹلی میں پاکستانیوں کے لیے مختص 10,500 ملازمتوں کے کوٹے تک رسائی حاصل ہوگی۔ پاکستانی سفیر نے سیکرٹری جنرل کو دفترِ خارجہ کے سیکرٹری کی جانب سے ساتویں دور کے دوطرفہ سیاسی مشاورتی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔ انہوں نے 2026ء کی آخری سہ ماہی میں اس اجلاس کے انعقاد کی تیاری اور اسلام آباد میں اٹلی کے نئے تعمیر شدہ سفارت خانے جو بیرون ملک اٹلی کا سب سے بڑا سفارتی مشن ہوگا، کے افتتاح میں دلچسپی کا اظہار کیا جو پاکستان کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

پچھلی پوسٹ

مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلئے اہم اور دیرینہ مسئلہ ہے ، عالمی برادری کو حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، مشعال حسین ملک

اگلی پوسٹ

2013 سے نظام صحیح چل رہا تھا ،2017 میں محمدنواز شریف کو جب عدلیہ کے ذریعے نکالا گیا تو کامیابی کا تسلسل ٹوٹا، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
2013 سے نظام صحیح چل رہا تھا ،2017 میں محمدنواز شریف کو جب عدلیہ کے ذریعے نکالا گیا تو کامیابی کا تسلسل ٹوٹا، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

2013 سے نظام صحیح چل رہا تھا ،2017 میں محمدنواز شریف کو جب عدلیہ کے ذریعے نکالا گیا تو کامیابی کا تسلسل ٹوٹا، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper