اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے ملاقات کی۔ملاقات میں سیاسی امور اور ایم ایل-1 ریلوے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔منگل کو گورنر آفس سے
جاری بیان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ایم ایل-1 ریلوے منصوبہ خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کی ترقی میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا،ایم ایل-1 ریلوے ٹریک سے جنوبی اضلاع میں تجارت، سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے،ایم ایل-1 منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں معاشی خوشحالی آئے گی۔گورنرخیبرپختونخوا نے منصوبے کی بروقت تکمیل کی اہمیت پر زور دیا۔ملاقات میں خیبرپختونخوا میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی بھی شریک تھے۔
