اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے مصر کے وزیرِ خارجہ بدر
عبدالعاطی کی جانب سے ٹیلیفونک رابطہ ہواہے۔اس دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال اور پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ مرحلے پرامن اور استحکام کے فروغ کے لئے مسلسل سفارتی روابط اور کوششیں ناگزیر ہیں۔ فریقین نے باہمی رابطے برقرار رکھنے اور قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

