لاہور( نمائندہ خصوصی) پنجاب بھر میں عید کے تیسرے روز بھی گرینڈ صفائی آپریشن کی-سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی گئی -سپیشل برانچ اور دیگر اداروں سے بھی صفائی آپریشن کے بارے میں فیڈ بیک لیا گیا
-گنجان آباد اور تنگ گلیوں میں ڈرون کیمروں کے ذریعے صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے-لاہور، ملتان، فیصل آباد،گوجرانوالہ، راولپنڈی، ڈی جی خان، بہاولپور اور سرگودھا سمیت تمام شہرو ں میں صفائی آپریشن کی نگرانی کے لئے کنٹرول روم مانیٹرنگ بھی جاری ہے-ستھرا پنجاب کے ورکرز صبح سویرے سے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور باقیات اٹھانے میں مصروف ہیں -ہر شہر میں آلائشیں اور باقیات اٹھا کر سڑکوں، گلیوں،محلوں او ر بازاروں کو فینائل سے دھو کر عرق گلاب سے معطر کیا جا رہاہے-
