• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان اقوام متحدہ کے امن دستوں کے لئے سب سے دیرینہ اور بڑے شراکت دار ممالک میں شامل ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اقوام متحدہ امن دستوں کے عالمی دن پر پیغام

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
May 30, 2026
in پاکستان
0
پاکستان اقوام متحدہ کے امن دستوں کے لئے سب سے دیرینہ اور بڑے شراکت دار ممالک میں شامل ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اقوام متحدہ امن دستوں کے عالمی دن پر پیغام
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی امن کے قیام میں امن دستوں کے کردار کو نہایت موثر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن دستوں کے لئے سب سے دیرینہ اور بڑے شراکت دار ممالک میں شامل ہے۔اقوام متحدہ امن دستوں کے عالمی دن جو کل (جمعہ کو) منایا جا رہا ہے ، کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ آج پاکستان اقوام عالم کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ امن دستوں کے عالمی دن پر امن کے سپاہیوں کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ عالمی سطح پر ہر سال یہ دن دنیا کے جنگ زدہ علاقوں میں اقوام متحدہ کے پرچم تلے عسکری، پولیس اور سویلین دستوں کی خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں منایا جاتا ہے۔ اس سال یہ دن ’’امن کے فروغ میں سرمایہ کاری‘‘ کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔ یہ موضوع پائیدار عالمی امن اور انسانی جانوں کے تخفظ کے فروغ میں پرعزم سیاسی حمایت اور مالی معاونت کی کلیدی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ دن اقوام متحدہ کے پہلے امن مشن کے قیام کی یاد کو بھی تازہ کرتا ہے جس نے 1948ء میں فلسطین میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ امن دستوں کی تاریخ میں 20 لاکھ سے زیادہ مرد و خواتین 70 سے زائد امن مشنز میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن دستوں کے لئے سب سے دیرینہ اور بڑے شراکت دار ممالک میں شامل ہے۔ عالمی امن کے قیام اور تخفظ میں ان ممالک کا امن دستوں کےتوسط سے نہایت موثرکردار ہے۔ یہ کردار بلاشبہ اجتماعی طور پر امن کی ترجیح کا آئینہ دار ہے۔ وزیراعظم نے یاد دلایا کہ پاکستان 1960ء سے لے کراب تک 235000 اہلکاروں کے ساتھ 48 سے زائد امن دستوں میں اپنی خدمات پیش کر چکا ہے جن میں 500 سے زائد خواتین اہلکار بھی شامل ہیں۔یہ امر پوری قوم کے لئے باعث فخر ہے کہ اقوام متحدہ کے امن دستوں کے لئے پاکستان پانچواں بڑا شراکت دار ہے۔ دنیا بھر میں امن کے قیام کے لیے خدمات انجام دینے والے بہادر امن دستوں نے انسانیت کے تحفظ اور عالمی استحکام کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے جو امن کے ساتھ ان کی پرخلوص وابستگی کا مظہر ہے۔اب تک 4 ہزار 400 سے زائد امن اہلکار فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہو چکے ہیں جن میں 181 سے زائد پاکستانی شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو اپنے شہداء اور ان بہادر سپوتوں پر فخر ہے جو دنیا کے مختلف خطوں میں امن، استحکام اور انسانیت کے تحفظ کے لیے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور غیر معمولی عزم کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز کے توسط سے عالمی امن کو مزید موثر کرنے میں اپنا بھرپور تعاون جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کرتا ہے۔ پاکستان کا یہ تعاون عالمی امن و استحکام اور کثیر الجہتی سفارت کاری پر ہمارے غیر متزلزل عزم کا عکاس ہے۔

پچھلی پوسٹ

پاکستانی عازمینِ حج سمیت لاکھوں خوش نصیبوں کا منیٰ میں جمرات پر رمی کا فریضہ، مناسکِ حج آخری مراحل میں داخل

اگلی پوسٹ

سیف سٹی کیمروں کے ذریعے صفائی آپریشن کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ،اسپیشل برانچ اور دیگر اداروں سے بھی فیڈ بیک لیا گیا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں آپریشن کلین اپ میں لگن اور جوش و خروش  سخت ترین گرم دن کے باوجود افسران اور ستھرا پنجاب ورکرز چلچلاتی دھوپ میں سڑکوں، بازاروں اور گلیوں میں مصروف عمل

سیف سٹی کیمروں کے ذریعے صفائی آپریشن کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ،اسپیشل برانچ اور دیگر اداروں سے بھی فیڈ بیک لیا گیا

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper