لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے جا ری پیغام میں کہاہے کہ یوم تکبیر قومی وقار، خودداری اور پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاعی عزم کی علامت ہے۔28 مئی 1998 کو سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے عالمی دبائو مسترد کر کے ملکی بقا کا تاریخی فیصلہ کیا۔چاغی کے پہاڑ آج بھی
پاکستانی قوم کے آزادی کے تحفظ کے لیے ہر خطرے یا جارحیت کے خلاف متحد ہو کر کھڑے رہنے کی گواہی دیتے ہیں اور جوہری پروگرام بنانے اور اسے پروان چڑھانے والا ہر فرد قوم کا ہیرو ہے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے جس کا ایٹمی پروگرام خطے میں امن اور توازن کا ضامن ہے، یومِ تکبیر ہمیں پیغام دیتا ہے کہ جب قوم متحد ہو تو دنیا کی کوئی طاقت ہمارے وجود کو خطرے میں نہیں ڈال سکتی۔
