• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا ہارون اختر کےہمراہ ہانگژو میں زرعی آلات اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق معروف چینی کمپنیوں کا دورہ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 24, 2026
in پاکستان
0
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا ہارون اختر کےہمراہ ہانگژو میں زرعی آلات اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق معروف چینی کمپنیوں کا دورہ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ہانگژو(نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کے ہمراہ چین کے صوبہ جیانگسو کے شہر ہانگژو میں زرعی آلات اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق معروف چینی کمپنیوں کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد پاکستان اور چین کے درمیان زرعی مشینری، جدید کاشتکاری اور زرعی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا تھا۔ ہفتہ کووزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران وفد نے چین کی معروف کمپنی چانگفا گروپ کے حکام سے تفصیلی ملاقات کی۔کمپنی ٹریکٹرز، ہارویسٹرز، ڈیزل انجنز اور دیگر زرعی مشینری کی تیاری میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔ ملاقات میں پاکستان میں زرعی میکانائزیشن کے فروغ، جدید زرعی آلات کی فراہمی، مشترکہ منصوبوں اور زرعی مشینری کی مقامی سطح پر اسمبلنگ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ پاکستانی کسانوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکے۔چینی حکام نے وفد کو زرعی شعبے میں جدیدمینوفیکچرنگ نظام اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق بریفنگ دی۔ پاکستانی کسانوں کو کم لاگت اور معیاری زرعی مشینری کی فراہمی اور جدید زرعی طریقہ کار کو فروغ دینے سے متعلق مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔اس موقع پر کنگز برج وینچرز اور چانگفا گروپ کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر بھی دستخط کئے گئے، جس کے تحت پاکستان میں زرعی مشینری کی تیاری، تکنیکی تعاون اور مرحلہ وار لوکلائزیشن کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس اشتراک سے پاکستان میں زرعی میکانائزیشن کے فروغ اور غذائی تحفظ کے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔وفد نے اسٹار چارج گروپ کا بھی دورہ کیا جہاں زرعی انفراسٹرکچر، توانائی کے مؤثر نظام اور دیہی ترقیاتی منصوبوں کیلئے اسمارٹ انرجی ٹیکنالوجیز کے ممکنہ استعمال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔وفد نے ہانگژو کے میئر ژو وی اور میونسپل قیادت کے سینئر حکام سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں زرعی جدت، ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی، دیہی صنعتی نظام اورسرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ چینی حکام نے زراعت کے شعبے میں میکانائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے حاصل کی گئی ترقی کے تجربات سے بھی آگاہ کیا۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے اس موقع پر کہا کہ جدید زرعی مشینری زرعی پیداوار میں اضافے، لاگت میں کمی اور پاکستان میں پائیدار غذائی تحفظ کے حصول کیلئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان زرعی شعبے کی جدید خطوط پر ترقی اور کسانوں کی فلاح کیلئے بین الاقوامی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔معاونِ خصوصی ہارون اختر خان نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری،ٹیکنالوجی کی منتقلی اور زراعت و مینوفیکچرنگ سے وابستہ شعبوں میں صنعتی تعاون کے فروغ کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے پر توجہ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری سے مقامی استعداد میں اضافہ ہو گا، زرعی مشینری کی لوکلائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے طویل المدتی معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔

پچھلی پوسٹ

سی ٹی ڈی کے پنجاب میں 58 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 13 دہشت گرد گرفتار

اگلی پوسٹ

پاکستان ژجیانگ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کو بہت اہمیت دیتا ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاکستان ژجیانگ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کو بہت اہمیت دیتا ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف

پاکستان ژجیانگ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کو بہت اہمیت دیتا ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper