• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان ژجیانگ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کو بہت اہمیت دیتا ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 23, 2026
in پاکستان, چین
0
پاکستان ژجیانگ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کو بہت اہمیت دیتا ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ہانگژو۔(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ژجیانگ صوبے کی شاندار ترقی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ژجیانگ کے ساتھ خصوصاً ڈیجیٹل معیشت، ای کامرس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کمیونیکیشن، زراعت، قابلِ تجدید توانائی، جدید صنعت کاری اور مہارتوں کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ وہ ہفتہ کو یہاں ہانگژو میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا ژجیانگ کی صوبائی کمیٹی کے پارٹی سیکریٹری مسٹر وانگ ہاؤ سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ وانگ ہاؤ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ژجیانگ صوبے میں خوش آمدید کہا۔ وزیراعظم نے ژجیانگ صوبے کے شاندار ترقیاتی منصوبوں کو سراہا اور صدر شی جن پنگ کی دور اندیش قیادت کی تعریف کی جو انہوں نے پارٹی کی صوبائی کمیٹی کے پارٹی سیکریٹری کی حیثیت سے انجام دی۔وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کی جانب سے پیش کردہ’’صاف پانی اور سرسبز پہاڑ انمول اثاثے ہیں‘‘کے تصور کو بالخصوص سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ژجیانگ کی ترقی اس بات کی ایک زندہ مثال ہے کہ ماحولیاتی تحفظ، سبز ترقی اور اعلیٰ معیار کی معاشی نمو کو کس طرح ایک دوسرے کے معاون انداز میں آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ژجیانگ صوبے کے ساتھ خصوصاً ڈیجیٹل معیشت، ای کامرس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کمیونیکیشن، زراعت، قابلِ تجدید توانائی، جدید صنعت کاری اور مہارتوں کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کو بہت اہمیت دیتا ہے، صوبائی سطح پر تعاون پاکستان-چین تعلقات کا ایک اہم ستون ہے اور یہ صنعتی تعاون، زرعی جدیدکاری، ٹیکنالوجی کے اشتراک اور برآمدات پر مبنی ترقی کے ذریعے سی پیک فیز 2 کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔وزیراعظم نے تعاون پر مبنی دو اہم دستاویزات پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ پہلی دستاویز ژجیانگ صوبے اور صوبہ پنجاب کے درمیان سسٹر-پروونس تعلقات کے قیام سے متعلق مفاہمتی یادداشت تھی۔ اس مفاہمتی یادداشت کا مقصد تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، تعلیم، ثقافت، سیاحت اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔ وزیراعظم نے ہانگژو نارمل یونیورسٹی اور بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے درمیان چین-پاکستان مشترکہ ٹیکنالوجی ریسرچ سینٹر کے قیام سے متعلق دستاویز پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی۔یہ مرکز تعلیمی تعاون، عملی تحقیق، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور پاکستان و چین کے اداروں کے درمیان روابط کو فروغ دے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور دونوں ممالک عوام دوست، ترقی پر مبنی اور عملی تعاون کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔

https://www.tariqjaveed.com/wp-content/uploads/2026/05/WhatsApp-Video-2026-05-24-at-2.43.48-AM.mp4
پچھلی پوسٹ

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا ہارون اختر کےہمراہ ہانگژو میں زرعی آلات اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق معروف چینی کمپنیوں کا دورہ

اگلی پوسٹ

سعودی موسمیاتی مرکز کا حج زائرین کے لیے الرٹ؛ مکہ اور مدینہ میں شدید گرمی اور گرد کے طوفان کی وارننگ جاری

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
سعودی موسمیاتی مرکز کا حج زائرین کے لیے الرٹ؛ مکہ اور مدینہ میں شدید گرمی اور گرد کے طوفان کی وارننگ جاری

سعودی موسمیاتی مرکز کا حج زائرین کے لیے الرٹ؛ مکہ اور مدینہ میں شدید گرمی اور گرد کے طوفان کی وارننگ جاری

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper