کراچی ( نمائندہ خصوصی)ملیر کینٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانے کی حدود سے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کی شناخت محمد عمران ولد فدا حسین کے نام سے ہوئی ہے۔گرفتار ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکلوں کے بڑی تعداد میں اسپئیر پارٹس برآمد ہوئے ہیں، جن میں 7ٹینک،6ڈبل اسٹینڈ، 30 مڈگارڈز، 18 چینیں،
9 سلنسرز، رم، چیچس اور دیگر مختلف پارٹس شامل ہیں۔ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزم موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے اور چوری شدہ موٹرسائیکلوں کے اسپئیر پارٹس فروخت کرتا تھا۔پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

