اوسلو (انٹرنیشنل ڈیسک):بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی ایک بار پھر بین الاقوامی میڈیا اور مبصرین کی تنقید کی زد میں ہیں۔ ناروے کے بڑے اخبار نے بھارتی وزیر اعظم مودی کی اصلیت ”انسان کے روپ میں سانپ کا کردار ”دکھا دی۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ناروے کے معروف اخبار آفتن پوسٹن نے بھارتی وزیراعظم مودی کو سانپ کا کھیل دکھانے
والے کے روپ میں پیش کرتے ہوئے کارٹون شائع کیاہے، جس میں مودی کو سانپ کا کھیل دکھانے والے کے روپ میں پیش کیا گیا۔کارٹون پر پر بین الاقوامی سطح پر بحث شروع ہوگئی اور مکار اور پریشان کن شخص کی سرخی بھارتی میڈیا میں بھی زیر بحث ہے۔ماہرین امور خارجہ کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی پالیسیوں اور شدت پسند بیانیے پر پہلے بھی عالمی سطح پر تنقید ہوتی رہی ہے اور یہ تازہ واقعہ اسی بحث کو مزید تقویت دیتا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت میں اختلافِ رائے پر پابندیوں اور سخت پالیسیوں کے الزامات بھی مسلسل سامنے آتے رہے ہیں، جس کی وجہ سے ملک کے عالمی امیج پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔ ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ نفرت پر مبنی سیاست کسی بھی ملک کو عالمی سطح پر تنہائی کی طرف لے جا سکتی ہے اور بھارت کو بھی اسی تناظر میں بڑھتی ہوئی تنقید کا سامنا ہے۔
