• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اے آئی آئی بی کی صدر زو جیا یی کی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ملاقات ، طویل المدتی شراکت داری کے عزم کا اعادہ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 18, 2026
in پاکستان
0
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اے آئی آئی بی کی صدر زو جیا یی کی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ملاقات ، طویل المدتی شراکت داری کے عزم کا اعادہ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک جیسے کثیرالجہتی مالیاتی اداروں کے ساتھ شراکت داری اقتصادی استحکام اور طویل المدتی ترقی کے لئے جاری پالیسی اصلاحات اور سرمایہ کار دوست ماحول کے فروغ کے لئے نہایت اہم ہے۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) کی صدر زو جیا یی نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں طویل المدتی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔وزیراعظم نے آئی آئی بی کی صدر کو عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے مشاورتی دورے کے سلسلے میں پاکستان میں پہلی مرتبہ آمد پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان بینک کے بانی اراکین میں شامل ہونے کے ناطے بینک کے ساتھ اپنی شراکت داری کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔وزیراعظم نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے اے آئی آئی بی کی مسلسل معاونت کو سراہا۔وزیراعظم نے پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کے لئے حکومت کی ترجیحات کا ذکر کیا۔ انہوں نے اے آئی آئی بی کے ساتھ مستقبل کے تعاون کے اہم شعبوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ریلوے، زراعت و زرعی صنعت، علاقائی روابط، قابلِ تجدید و مقامی توانائی کے وسائل نیز نوجوانوں کی آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں شمولیت پر گفتگو کی۔وزیراعظم نے اقتصادی استحکام اور طویل المدتی ترقی کے لئے جاری پالیسی اصلاحات اور سرمایہ کاری دوست ماحول کے فروغ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی آئی بی جیسے ممتاز کثیرالجہتی مالیاتی اداروں کے ساتھ شراکت داری ان مقاصد کے حصول کے لئے نہایت اہم ہے۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ اعلیٰ سطحی وفد کا یہ دورہ پاکستان اور اے آئی آئی بی کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی صدر نے حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے وفد کی بھرپور میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بینک کے قیام کے لئے پاکستان کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے ادارے کے ابتدائی مرحلے میں پاکستان کی قیادت بالخصوص اُس وقت کے وزیر خزانہ اور وزیراعظم پاکستان کی جانب سے فراہم کی گئی حمایت اور خدمات کو سراہا۔انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ان کے مضبوط عزم کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بینک پاکستان کے سٹریٹجک شعبوں میں منظم انداز میں معاونت فراہم کرنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔زو جیا یی نے اس بات پر زور دیا کہ اے آئی آئی بی پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہےجن میں ریلوے، شاہراہوں کے انفراسٹرکچر کی ترقی، علاقائی اور سرحد پار روابط، آئی ٹی و مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، اور شہری و دیہی ترقی شامل ہیں۔ملاقات میں پائیدار ترقی، علاقائی انضمام اور اقتصادی نمو کے فروغ کے لئے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے اور قریبی اشتراکِ عمل جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری، وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی، وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور دیگر اعلیٰ حکومتی حکام بھی موجود تھے

مزید خبریں
سندھ کی درگاہوں پر پہلی بار اب خواتین 'منیجر اوقاف' تعینات ہوں گی
پچھلی پوسٹ

وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے نیشنل بک میوزیم کا افتتاح کر دیا

اگلی پوسٹ

وزیراعظم شہباز شریف کا تبئی اور ڈاگ قلعہ میں انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم پر فائرنگ اور 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیراعظم شہباز شریف کا تبئی اور ڈاگ قلعہ میں انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم پر فائرنگ اور 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس

وزیراعظم شہباز شریف کا تبئی اور ڈاگ قلعہ میں انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم پر فائرنگ اور 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper