• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے نیشنل بک میوزیم کا افتتاح کر دیا

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 18, 2026
in پاکستان
0
وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے نیشنل بک میوزیم کا افتتاح کر دیا
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے نیشنل بک میوزیم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی راجہ قمر الاسلام بھی موجود تھے۔ نیشنل بک فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر کامران جہانگیر، سیکرٹری این بی ایف خان فرحان رفعت، ڈائریکٹر ایچ او آر مراد علی مہمند اور این بی ایف کے دیگر افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔نیشنل بک میوزیم کا افتتاح کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نیشنل بک فائونڈیشن نے نیشنل بک میوزیم کو اعلیٰ سطح پر ازسرِ نو متعارف اور نمایاں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میوزیم کتابی کلچر کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا کیونکہ یہ کتاب کے آغاز سے لے کر جدید دور تک اس کے ارتقاء کو اجاگر کرتا ہے اور موجودہ دور میں اس کی اہمیت و افادیت کو واضح کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میوزیم میں موجود نایاب اور قیمتی کتابی نوادرات نہ صرف نیشنل بک فائونڈیشن بلکہ پاکستان کا بھی اثاثہ ہیں جو آنے والی نسلوں کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔ وفاقی وزیر نے قرآن پاک کارنر، صوفیا کرنر، معروف شعراء اور ادباء کے مجسموں، اور لکڑی و پتھر سے تیار کردہ کتابی فن پاروں کو سراہا اور کہا کہ یہ نئی نسل میں شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی اس میوزیم میں آئے گا وہ کچھ نہ کچھ ضرور سیکھ کر جائے گا۔ رکن قومی اسمبلی قمر الاسلام نے بھی نیشنل بک فاؤنڈیشن کے بک میوزیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ نئے اضافوں نے اس میوزیم کو مزید پرکشش اور دلچسپ بنا دیا ہے، جس سے ادب سے محبت رکھنے والے افراد اور قارئین مستفید ہو سکیں گے۔مینیجنگ ڈائریکٹر این بی ایف ڈاکٹر کامران جہانگیر نے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل بک میوزیم علم و حیرت کا ایک دلکش مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میوزیم میں قدیم و نایاب قرآنی نسخے، شاندار خطاطی کے نمونے، عظیم شخصیات کے مخصوص کارنرز، کتابوں کے ماڈلز، پاکستانی زبانوں کے خصوصی گوشے اور علامہ اقبال، قائداعظم محمد علی جناح، فیض احمد فیض، حفیظ جالندھری، احمد ندیم قاسمی اور سعادت حسن منٹو کے خوبصورت سنہری مجسمے شامل ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ میوزیم میں کتابوں سے لدے چھوٹے ٹرک اور ٹرینیں، فریم میں آویزاں مقدس قرآنی اوراق، پلر آف آٹوگرافس اور کتابی تھیم پر مبنی دفتری میزیں شامل ہیں جنہیں مختلف اشیاء اور علمی حوالہ جات سے مزین کیا گیا ہے۔ یہ تمام اشیاء دنیا بھر کے علمی و فکری ذخیرے کی نمائندگی کرتی ہیں اور زائرین کے لیے علم و آگہی کا ذریعہ ہیں۔یہ تمام فن پارے اور تخلیقی کام معروف پاکستانی آرٹسٹ عظیم اقبال نے مختصر وقت میں مکمل کیے جو نیشنل بک فاؤنڈیشن کے وژن کی بھرپور عکاسی کرتے ہیں۔

پچھلی پوسٹ

نمل میں قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 150ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں ’’جناح دی گریٹ سیریز‘‘ کا آغاز

اگلی پوسٹ

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اے آئی آئی بی کی صدر زو جیا یی کی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ملاقات ، طویل المدتی شراکت داری کے عزم کا اعادہ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اے آئی آئی بی کی صدر زو جیا یی کی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ملاقات ، طویل المدتی شراکت داری کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اے آئی آئی بی کی صدر زو جیا یی کی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ملاقات ، طویل المدتی شراکت داری کے عزم کا اعادہ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper