دیر بالا( نمائندہ خصوصی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اسی سلسلے میں ایس ڈی پی او سرکل واڑی فخر عالم خان کی
نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ جاگام نے پولیس نفری کے ہمراہ علاقہ کھنڈروں میں مختلف مقامات پر غیر قانونی طور پر کاشت کی گئی آفیون (پوست) کی فصل کو تلف کیا۔پولیس نے کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں موجود پوست کی
فصل کو مکمل طور پر تلف کیا گیا جبکہ غیر قانونی کاشت میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز (PSP) نے واضح کیا کہ منشیات جیسے ناسور کے خاتمے کیلئے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

