نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)مودی سرکارکی ناقص پالیسیوں کےباعث گرتی بھارتی معیشت پربیرونی سرمایہ کاروں کاعدم اعتماد مزید بڑھ گیاایئرانڈیا کی شیئرہولڈرسنگاپورایئرلائنزکی رپورٹ نے بھارتی ایوی ایشن کی گرتی ساکھ کا بھانڈا پھوڑ دیابین الاقوامی نیوزایجنسی رائٹرز نے بھارتی ایوی ایشن کی پستی کو آشکار کیاکہ بھارتی ایئرلائن ایئرانڈیا کا
سالانہ خسارہ 2ارب ڈالرسےتجاوزکرچکا ہےمشرق وسطیٰ میں کشیدگی اورپاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی بندش سےایئر انڈیا شدید مشکلات کا شکار ہے، رائٹرز کے مطابق گزشتہ چند ماہ میں ایئرانڈیا اپنی کئی بین الاقوامی پروازیں بند کرچکی،سرمایہ کاری میں بھی شدید کمی آئی ہے، رائٹرز کے مطابق بھارتی ایئرلائن ایئرانڈیا کے سالانہ منافع میں57.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جومزید بڑھنےکی توقع ہے، ماہرین کے مطابق معرکہ حق میں پاکستان کی جانب سےموثرحکمت عملی کے باعث بھارتی ایئرلائن کو تاحال شدید نقصانات کا سامنا ہےماہرین کے مطابق یہ صرف ایک ائیر لائن کا نقصان نہیں، بلکہ بھارتی معیشت کے کھوکھلے پن اورائیرانڈیا کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،
