• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید

No Result
View All Result

Home پاکستان

گوادر: پسنی کے ساحل پر نایاب فن لیس پورپوائز مردہ برآمد، ماہرین کی تشویش

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 16, 2026
in پاکستان
0
گوادر: پسنی کے ساحل پر نایاب فن لیس پورپوائز مردہ برآمد، ماہرین کی تشویش
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

گوادر( نمائندہ خصوصی) پسنی کے نواحی علاقے گُرّانی کے ساحل پر ایک نایاب سمندری ممالیہ انڈو پیسیفک فن لیس پورپوائز Indo Pacific Finless Porpoise مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔ اورماڑہ سے تعلق رکھنے والے وائلڈ لائف ایکسپرٹ اور ماحولیاتی صحافی محمود سگار نے اس نایاب نسل کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 15 مئی 2026 کو ساحل پر ملنے والے اس جانور کے بارے میں محمود سگار کا کہنا ہے کہ انہوں نے سائنسی مشاہدے کے بعد اس کی شناخت کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ایک نایاب انڈو پیسیفک فن لیس پورپوائز ہے جسے مقامی زبان میں ٹابی کہا جاتا ہے جو عالمی سطح پر تحفظ فطرت کی تنظیم ’’انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر‘‘ (IUCN) کی ریڈ لسٹ میں Vulnerable قرار دی جا چکی ہے۔ ​محمود سگار نے اس موقع پر گزشتہ واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل گزشتہ سال 23 نومبر 2025 کو اورماڑہ کے پدی زر ساحل پر بھی اسی نسل کا ایک پورپوائز مردہ پایا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مکران کی ساحلی پٹی ان نایاب جانداروں کا قدرتی مسکن ہے لیکن مسلسل اموات سمندری ماحولیات کے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس نایاب جاندار کی موت کی وجہ غیر قانونی ماہی گیری، خاص طور پر ممنوعہ گل نیٹ Gillnets ہو سکتے ہیں جن میں پھنس کر یہ دم گھٹنے کی وجہ سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔ ​انہوں نے محکمہ وائلڈ لائف اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ان نایاب جانداروں کے تحفظ کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں اور اس تازہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے فوری تحقیقات کا آغاز کیا جائے۔

پچھلی پوسٹ

پاکستان اور چین کا تعلیم، تکنیکی تربیت، اختراع اور صنعتی ترقی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

اگلی پوسٹ

وفاقی وزیر ریلوے کا کیرج اور لوکو ورکشاپ مغلپورہ کا دورہ ، مرمت و مینوفیکچرنگ کے مختلف مراحل کا جائزہ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وفاقی وزیر ریلوے کا کیرج اور لوکو ورکشاپ مغلپورہ کا دورہ ، مرمت و مینوفیکچرنگ کے مختلف مراحل کا جائزہ

وفاقی وزیر ریلوے کا کیرج اور لوکو ورکشاپ مغلپورہ کا دورہ ، مرمت و مینوفیکچرنگ کے مختلف مراحل کا جائزہ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper