کراچی ( نمائندہ خصوصی)کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں گلی میں کھڑی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کو بیان میں ملزم کا کہنا تھا کہ میری بھی ماں بہنیں گھر میں ہیں، پہلے کبھی میں نے ایسا نہیں کیا، یہ پہلی دفعہ تھا، میں گلی سے گزر رہا تھا خاتون کو دیکھ کے میرے ذہن میں پتہ نہیں کیا
آیا، شیطان حاوی ہو گیا اور خاتون کو ہاتھ لگاتے ہوئے گزر گیا، دوستوں سے معلوم ہوا کہ میری ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، دوستوں نے مجھے سمجھایا اور میری داڑھی کٹوائی، میں اس حرکت پر شرمندہ ہوں اور معافی چاہتا ہوں، ایسا آئندہ نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کورنگی زمان ٹاؤن میں گلی میں کھڑی خاتون کے ساتھ موٹرسائیکل سوار کی نازیبا حرکت کی ویڈیو وائرل ہونے پر ایس ایس پی ضلع کورنگی نے نوٹس لیتے ہوئے فوری گرفتاری اور سخت کارروائی کی احکامات جاری کیے تھے۔
