• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

افغانستان بدستور دہشت گردی اور منشیات کا گڑھ، خطے کو سنگین خطرات لاحق، روس

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 15, 2026
in پاکستان
0
افغانستان بدستور دہشت گردی اور منشیات کا گڑھ، خطے کو سنگین خطرات لاحق، روس
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی)روس نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ افغانستان اب بھی عالمی دہشت گردی اور سرحد پار منشیات اسمگلنگ کا اہم مرکز بنا ہوا ہے، جو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک اور پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ روسی خبررساں ادارے ٹی اے ایس ایس اور افغان میڈیا ادارے اماج نیوز کے مطابق روسی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سرگئی شوئیگو نے یہ خدشات ایس سی او سلامتی کونسلوں کے سیکریٹریز کے 21ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ظاہر کیے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اس وقت 20 سے زائد شدت پسند تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 18 ہزار سے 23 ہزار دہشت گرد سرگرم عمل ہیں۔ان کے بقول طالبان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے باوجود خطے کو لاحق سکیورٹی خطرات بدستور برقرار ہیں۔سرگئی شوئیگو نے کہا کہ طالبان اور داعش کے درمیان مسلح جھڑپیں جاری ہیں جبکہ داعش کے تقریباً 3 ہزار جنگجو افغانستان میں موجود ہیں، جو علاقائی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔ انہوں نے مزید خبردار کیا کہ شام سے غیر ملکی جنگجوؤں کی افغانستان آمد میں اضافہ ہو رہا ہے، جن میں ایغور، تاجک اور ازبک شدت پسند شامل ہیں۔ ان عناصر کا تعلق مبینہ طور پر ان گروہوں سے ہے جو ماضی میں حیات تحریر الشام سے وابستہ رہے ہیں۔ روسی حکام نے افغانستان میں مصنوعی منشیات خصوصاً میتھامفیٹامین کی بڑھتی ہوئی پیداوار پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا۔روسی سلامتی کونسل کے سیکریٹری کے مطابق طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد خراب معاشی صورتحال کے باعث منشیات کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور تقریباً 40 لاکھ افراد اس کاروبار سے وابستہ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صرف 2025 کے دوران افغانستان کی سرحدوں سے ملحقہ علاقوں میں 30 ٹن سے زائد میتھامفیٹامین ضبط کی گئی۔ روسی بیانات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ افغانستان سے وسطی ایشیائی ریاستوں اور وسیع تر ایس سی او خطے میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔سرگئی شوئیگو نے خطے کی مجموعی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ایران کے گرد مسلح کشیدگی دوبارہ بھڑکنے سے روکنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ایک نئے علاقائی سکیورٹی نظام کی راہ ہموار ہو سکے۔ انہوں نے یوکرین تنازع کے حوالے سے بھی کہا کہ پائیدار امن اسی وقت ممکن ہے جب تنازع کی بنیادی وجوہات کو مکمل طور پر حل کیا جائے۔

پچھلی پوسٹ

پاکستان سے حج آپریشن کامیابی سے جاری، اب تک 84 ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ گئے

اگلی پوسٹ

بھارت ظلم، جبر اور گرفتاریوں کے ذریعے کشمیری عوام کی آواز کو دبانا چاہتا ہے،مشعال ملک

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
بھارت ظلم، جبر اور گرفتاریوں کے ذریعے کشمیری عوام کی آواز کو دبانا چاہتا ہے،مشعال ملک

بھارت ظلم، جبر اور گرفتاریوں کے ذریعے کشمیری عوام کی آواز کو دبانا چاہتا ہے،مشعال ملک

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper