• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیراعظم کی آئی ٹی کی تعلیم کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے جامع لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت،

حکومت نوجوانوں کو تعلیم و تربیت، روزگار اور کاروبار کے بہترین مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے ، شہباز شریف

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 13, 2026
in پاکستان
0
وزیراعظم کی آئی ٹی کی تعلیم کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے جامع لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت،
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے جامع لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو تعلیم و تربیت، روزگار اور کاروبار کے بہترین مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنی زیر صدارت وزیراعظم یوتھ پروگرام کے جاری منصوبوں پر پیش رفت اور آئندہ برس کیلئے نئے منصوبوں کی تجاویز پر جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں، چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار اور کاروبار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے، نوجوانوں کو آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں عالمی معیار کی تعلیم و تربیت فراہم کرنے کیلئے اقدامات میں اضافہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو جامعات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے جامع لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کو نوجوانوں کی تکنیکی و فنی تربیت پر توجہ مرکوز کرنے کی بھی ہدایت کی جس سے نوجوانوں کیلئے ملک اور بیرون ملک روزگار کے مواقع یقینی ہوں۔وزیراعظم نے نوجوانوں کو کاروبار شروع کرانے کیلئے مختلف آسان قرضہ سکیموں کو ایک چھتری تلے لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کم آمدن و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کیلئے یوتھ پروگرام کو وزارت صنعت کے ساتھ تعاون کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ اجلاس کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کی کارگردگی پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب کے قیام سے اب تک 8 لاکھ سے زائد نوجوان اور 2 ہزار سے زائد ادارے رجسٹرڈ ہوئے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر 4800 سے زائد درخواستیں موصول ہو رہی ہیں جن کی کڑی جانچ پڑتال کے بعد ان کی شمولیت یقینی بنائی جاتی ہے۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگری لونز کے تحت اب تک 2 لاکھ 87 ہزار سے زائد نوجوانوں کو 122.5 ارب روپے کاروبار و زراعت کیلئے آسان شرائط پر بطور قرض دیئے جا چکے ہیں جس کی بدولت 9 لاکھ سے زائد روزگار کے موقع پیدا ہوئے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ قرض سکیم کے تحت دیئے جانے والے ہر قرض کے عوض 3 سے زائد نئے روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ بریفنگ کے مطابق وزیراعظم کی قیادت میں ملک کی پہلی یوتھ اینڈ ایڈالیسینٹ پالیسی اور پہلی یوتھ روزگار پالیسی تیار ہو چکی ہے۔ اسی طرح ملک میں پہلی قومی یوتھ کونسل کا قیام، وزیراعظم سپورٹس اینڈ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اجراء بھی ہوا۔سپورٹس اینڈ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت رواں برس 4 لاکھ نوجوانوں نے اس میں حصہ لیا جس میں ملک کے محروم اور متوسط طبقوں کے نوجوانوں کو میرٹ پر اپنے ہنر دکھانے کا موقع ملا جس کا عملی مظاہرہ رواں برس پاکستان سپر لیگ میں اسی پروگرام کے تحت ابھر کر سامنے آنے والے کئی کھلاڑیوں کی شمولیت کی صورت ہوا۔ اجلاس کو یوتھ پروگرام کے تحت ملک میں مکس مارشل آرٹس، فیفا ایرینا اور ای سپورٹس کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو یوتھ پروگرام کے تحت نئے مجوزہ منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

پچھلی پوسٹ

وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کی چیلنج فیشن کے وفد سے ملاقات، پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کے عزم کا اعادہ

اگلی پوسٹ

صدر مملکت آصف علی زرداری نے نمایاں خدمات پر مختلف ملکی اور غیرملکی شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
صدر مملکت آصف علی زرداری نے نمایاں خدمات پر مختلف ملکی اور غیرملکی شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے نمایاں خدمات پر مختلف ملکی اور غیرملکی شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper