اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے صحت، تعلیم، ادب، صحافت، فنون لطیفہ اور انسداد دہشت گردی سمیت پاکستان کےلئے مختلف شعبوں میں گرانقدر اور نمایاں خدمات پر ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا ہے۔ بدھ کو یہاں ایوان صدر میں سول اعزازات کی تقسیم کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو نشان امتیاز، ہلال شجاعت، ہلال امتیاز، ستارہ پاکستان، ستارہ شجاعت، ستارہ امتیاز، صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی، ستارہ خدمت، تمغہ شجاعت اور تمغہ امتیازکے اعزازات دیئے گئے۔نشان امتیاز حاصل کرنے والوں میں نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم، عرفان الحق صدیقی مرحوم اور عطاءالحق قاسمی شامل ہیں۔ ہلال شجاعت کا اعزاز سپاہی اظہر محمود شہید، شاہ ولی خان شہید، اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس محمد اعجاز خان شہید، سب انسپکٹر لائق زادہ خان شہید، کانسٹیبل عالم زیب شہید، کانسٹیبل محمد اعجاز شہید، وسیم احمد خان اور جواد قمر کو دیا گیا ہے۔ہلال امتیازکا اعزاز حاصل کرنے والوں میں سردار اویس احمد
خان لغاری، محمد علی، معظم جاءانصاری، انجینئر جمال الدین احمد، مرزا رضوان بیگ، محمد یوسف خان، ڈاکٹر امیر محمد، پروفیسر ڈاکٹر اکرام الحق، اصغر ندیم سید، زہرہ ماجد علی، شاہد آفریدی، شاہروز کاشف ، ملک عطاءمحمد خان مرحوم، احتشام الحق، عزیر الدین بولانی اور تاج حیدر مرحوم شامل ہیں۔ بحرین کے سفارتکار محمد ابراہیم محمد عبدالقادر کو ستارہ پاکستان کا اعزاز دیا گیا۔ستارہ شجاعت کا اعزاز حاصل کرنے والوں میں جاوید اللہ خان محسود، نواب علی خان شہید، ہدایت اللہ شہید، اے ایس آئی محمد اکرم شہید، سب انسپکٹر تاج میر شاہ شہید، کانسٹیبل عبداللہ شہید، کانسٹیبل سمند خان شہید، کانسٹیبل عبدالحمید، کانسٹیبل زامیل بادشاہ، کانسٹیبل حفیظ اللہ شہید، کانسٹیبل محمد سراج خان شہید، کانسٹیبل محمد جاوید شہید، کانسٹیبل امان اللہ شہید، کانسٹیبل اقرار سید شہید، سید اقرار حسین رضوی شہید،انسپکٹر شارق رضوان شہید، نائیک گلزار علی شہید، سپاہی عزیر خان شہید، سپاہی خطاب الرحمان شہید، سپاہی گل عمر زئی شہید، نائب صوبیدار محمد جان شہید، لانس نائیک سید الرحمان، سپاہی حضرت اللہ شہید، سپاہی خانزادہ شہید، سپاہی مشتاق احمد شہید، سپاہی عبدالسمید شہید، سپاہی عمران خان شہید، سپاہی بصیر اللہ شہید، سپاہی مہتاب الرحمان شہید، سپاہی شیر رحمان شہید، سپاہی فضل کریم شہید، سپاہی محمد یوسف شہید، کانسٹیبل محمد شہریار شہید، فیصل اسماعیل شہید، عبدالوکیل شہید، اے ایس آئی نور حکیم شہید، کانسٹیبل زاہد اللہ شہید، فضل منان شہید اور لیاقت علی شہید شامل ہیں۔ستارہ امتیاز کا اعزاز سیکرٹری داخلہ
کیپٹن (ر) محمد خرم آغا، ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان، نبیل منیر، افتخار امجد، لیفٹینٹ (ر) سہیل اشرف، ڈاکٹر نسیم فراز، جاوید اکبر ریاض، بریگیڈیئر فیصل شوکت جہانگیری، احمد عبدالمعاز، عرفان احسن، حمزہ تابانی، ڈاکٹر ارشد ریحان، منیر احمد چوہدری مرحوم، محمد یاسین خان، ارشد ولی محمد، احمد رضا، پروفیسر سرور محمد خواجہ، ہمرہ عباس، جسٹس (ر) سید دیدار حسین شاہ مرحوم، ندیم حسین اور نعیم محبوب نے حاصل کیا۔ صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی کا اعزاز راشد وحید خواجہ اور زاہد احمد نے حاصل کیا۔ ستارہ خدمت کا اعزاز محمد سعید شیخ کو دیا گیا۔تمغہ شجاعت کا اعزاز شاہد حسین کو عطاءکیا گیا۔ تمغہ امتیازکا اعزازحاصل کرنے والوں میں جاوید اکبر اوڈھو، نادر شفیع ڈار، ڈاکٹر محمد شہباز چوہدری، محمد کاشف اشفاق، چوہدری امانت حسین مہر، ڈاکٹر فرحت اختر راجہ، ڈاکٹر خرم حیات خان، ڈاکٹر محمد شبیہ احمد، ڈاکٹر ذیشان علی، سید زاہد حسین شاہ، راجہ سلمان رضا، ساجد عباس، نوید انور چوہدری، عبدالوحید خان، عبدالوہاب شیخ، وقاص الحسن، شازیہ سکندر، محسن نواز، محمد ارسلان ظفر، سید عبدالمحب شاہ، ڈاکٹر رائوکامران علی، ڈاکٹر عمران سید، ڈاکٹر محمد نعیم ملک، ناصر آفتاب، پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری، عامر جاوید شیخ، ڈاکٹر انعم فاطمہ، کیپٹن (ر) قاضی علی رضا، کیپٹن () چوہدری اویس افضل، صاحبزادہ محمد یوسف، وسیم احمد، پروفیسر محمد طیب، نادیہ جہانگیر سیٹھ اور ضیاءالحسن لنجارشامل ہیں۔ ایوان صدر میں سول اعزازات کی تقسیم کی تقریب میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی، سردار ایاز صادق، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری، وفاقی وزرا، اراکین پارلیمنٹ، سول و فوجی حکام اور غیر ملکی سفارتکاروںسمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
