• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید

No Result
View All Result

Home پاکستان

وفاقی تحقیقاتی ادارہ میں اختیارات کے ناجائز استعمال پر 200 سے زائد اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، وزیر برائے پارلیمانی امور

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 12, 2026
in پاکستان
0
وفاقی تحقیقاتی ادارہ میں اختیارات کے ناجائز استعمال پر 200 سے زائد اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، وزیر برائے پارلیمانی امور
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) میں اختیارات کے ناجائز استعمال پر 200 سے زائد اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ یہ بات منگل کو سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے مختلف ضمنی سوالات کے جواب دیتے ہوئے بتائی۔وفاقی وزیر نے ایوان کو آگاہ کیا کہ بعض ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر انہیں ملازمت سے بھی برطرف کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کے ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی (ڈی آئی اے) کو ادارے کے اندر نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے، ادارہ جاتی شفافیت کے تحفظ اور احتسابی اقدامات کے نفاذ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ امیگریشن معاملات میں اختیارات کے ناجائز استعمال، مسافروں کو بلاجواز آف لوڈ کرنے یا انسانی سمگلروں سے گٹھ جوڑ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت احتسابی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 2025 کے دوران ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل نے امیگریشن سے متعلق اختیارات کے ناجائز استعمال پر 85 اہلکاروں کو سزائیں دیں۔انہوں نے واضح کیا کہ مسافروں کو آف لوڈ کرنے کا عمل ہرگز من مانی یا بلاجواز نہیں ہوتا بلکہ مقررہ طریقہ کار کے تحت کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صرف انہی مسافروں کو آف لوڈ کیا جاتا ہے جن کے حوالے سے تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد بھی سنگین خدشات برقرار رہیں۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ انٹیگریٹڈ کنٹرول، کمپلینٹس اینڈ کمیونیکیشن سینٹر میں ایک نظام وضع کیا گیا ہے جس کے تحت ای میل کے ذریعے موصول ہونے والی شکایات کو چوبیس گھنٹے فوری طور پر متعلقہ امیگریشن چیک پوسٹس کو بھجوایا جاتا ہے تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ترسیلات زر کا ایک اہم ذریعہ ہیں اور حکومت نے ان کی سہولت کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں، اس مقصد کے لئے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے خصوصی عدالتیں بھی قائم کی گئی ہیں۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کو بھی مسترد کیا جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ خلیجی ممالک خصوصاً متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں کو بے دخل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی پاکستانی کو بغیر کسی وجہ کے ڈی پورٹ نہیں کیا جاتا۔

پچھلی پوسٹ

پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں“معرکہء حق کے ایک سال بعد: جنوبی ایشیا میں ڈیٹرنس، سفارت کاری اور بیانیہ” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

اگلی پوسٹ

طالبہ سے وزیر اعلیٰ تک……وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی اپنی مادر علمی میں واپسی،پرانی یادیں تازہ،جذبات دیدنی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پہنچ گئیں،

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
طالبہ سے وزیر اعلیٰ تک……وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی اپنی مادر علمی میں واپسی،پرانی یادیں تازہ،جذبات دیدنی  وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پہنچ گئیں،

طالبہ سے وزیر اعلیٰ تک……وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی اپنی مادر علمی میں واپسی،پرانی یادیں تازہ،جذبات دیدنی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پہنچ گئیں،

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper